لاہور: پاکستان کے ٹاپ ریسلر انعام بٹ نے کا کہنا ہے کہ انہیں سازش کے تحت رومانیہ میں ہونے والی بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے آخری ٹورنامنٹ میں میڈل سے محروم کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ ریسلر انعام بٹ نے یونان اور اٹلی میں ہونے والی بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے ٹورنامنٹس میں گولڈ میڈل جیتے مگر رومانیہ میں ہونے والے آخری ٹورنامنٹ میں میڈل سے محروم رہے۔
راؤنڈ میچز میں یونان کے مشل تکوانی اور آذربائیجان کے ابراہیم یوزباو کو شکست دی تاہم یوکرین کے اولیکسی یاکووچک کے خلاف ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
گروپ کے تین میں سے 2 میچز جیت کر بھی انعام بٹ کے پاس سیمی فائنل تک رسائی کا موقع تھا مگر آذربائیجان کے ریسلر ابراہیم کو یوکرین کے اولیکسی کے خلاف اضافی پوائنٹ دے دیا گیا اوریو ں انعام بٹ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کےٹاپ ریسلر کا کہنا ہے کہ انہیں سازش کے تحت سیمی فائنل سے باہر کیا گیا، وہ سیمی فائنل تک رسائی کیلئے مضبوط پوزیشن میں تھے لیکن آذربائیجان اور یوکرین کے درمیان فائٹ میں آذربائیجان کے کھلاڑی کو سازش کے تحت ایک اضافی ٹیکنیکل پوائنٹ دیا گیا اور سیمی فائنل تک پہنچایا گیا۔
انعام بٹ نے اس فائٹ کو فکسڈ قرار دے کر رومانیہ ریسلنگ فیڈریشن اور یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
انعام بٹ کا کہنا ہےکہ جس ریسلر کو انہوں نے 0-3 ہرایا، اس ریسلر کو فائنل میں پہنچادیا گیا اور وہ ٹائٹل جیت گیا، وہ اس رویے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
پاکستانی چیمپئین ریسلر نے کہا کہ انہیں اس ہی سازش کا نشانہ بنایا گیا کہ جس کے تحت پاکستان اسپورٹس کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اس سازش کی وجہ سے ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر چلی گئی تھی۔
انعام بٹ کا کہنا ہے کہ وہ ان اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے پریشان نہیں ہوں گے بلکہ پہلے سے بھی زیادہ پرجوش ہوکر پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور ملک کا پرچم سربلند کریں گے۔
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 4 دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- ایک دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 4 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 4 دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 20 گھنٹے قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- ایک دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 گھنٹے قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- ایک دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- ایک دن قبل





