لاہور:مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ سب کی سوچ مختلف ہے، طریقہ کار بھی مختلف ہو سکتا ہے،اس لیے پارٹی میں اختلاف ہوسکتے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ میری اور حمزہ کی سوچ مختلف ہو سکتی ہے، طریقہ کار بھی مختلف ہو سکتا ہے، سب کا اس بات پر اتفاق ہے کہ گھر اور پارٹی کے سربراہ نواز شریف ہیں۔
مریم نوازکا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی پارٹی کے لیے خدمات کی معترف ہوں جبکہ میں حمزہ کیلئے دل سے دعا گو ہوں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز نے بیان دیا تھا کہ آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینے کے معاملے میں وہ شریک نہیں تھیں بلکہ انہوں کہا تھا کہ جس پارٹی نے آرمی چیف کو ایکسٹینشن دی تھی میں اس کا حصہ نہیں ہوں۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے گزشتہ دنوں مریم نواز کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینا درست فیصلہ تھا، ووٹ دینے کا فیصلہ ن لیگ کی قیادت کا تھاانہوں نے کہا کہ ایسے معاملات پر قومی مفاد کو ذاتی مفاد سے اوپر رکھنا چاہیے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا تھا کہ جھگڑے ورکروں کے نہیں قیادت کے ہیں، جھگڑے اور دراڑیں ختم ہونی چاہیں،اتحادقائم ہونا چاہیے،یہ اتحاد قائم کرنے کا وقت ہے، آئندہ انتخابات میں کامیابی کے لیے اتحاد قائم کرناہوگا۔

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 2 دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 16 گھنٹے قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 17 گھنٹے قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- ایک دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- ایک دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- ایک دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 دن قبل

