لاہور: مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس کو حکومت مل گئی لیکن عزت نہیں ملی، عزت کے اوپر حکومت بہت چھوٹا سودا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر ہم بیانیہ اور خدمت کو ملادیں تو مسلم لیگ(ن) جیسی کوئی اور جماعت نہیں، پاکستان کا ماضی،حال اور مستقبل مسلم لیگ(ن) ہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک پیج پر ہونے کے باوجود انکا ایک ہی وعدہ پوراہوا میں قوم کو رولاؤں گا،ایسی حکومت بنادی ہے جو قوم کے اور ان کے ساتھ نہیں ،ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ اس ملک کو غلط ہاتھوں میں نہ جانے دیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ قدرت کا اصول ہے وقت ایک جیسا نہیں رہتا اور ہم وقت بدلتا دیکھ رہے ہیں،اس حکومت کا زوال قریب ہے، الیکشن کمیشن پر حملے اس لیے کررہے ہیں کہ ان کے پول کھلنے کا ڈر ہے،میڈیا کو بند کیا جاتا ہے مخالفین کو دبایا جاتا ہے۔
مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کنٹورنمنٹ بورڈ کے الیکشن میں ڈکٹیٹر شپ کے دور سے زیادہ اوچھے حربے استعمال ہوئے، لیکن الحمد اللہ ہمیں بڑی کامیابی ملی،کشمیر کے الیکشن میں ہم ٹی وی پر ہرادیے گئے تھے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت نے چھ لاکھ اور ہم نے پانچ لاکھ ووٹ لیا،ہمارے مخالفین الیکشن جیتنے کے بعد بھی سر جوڑ کر بیٹھے گئے ان کو فتح نہیں شکست لگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 2018کے الیکشن میں ساہیوال میں صرف ایک نشست ہاری، میں آج بھی آپ کے چہرے پر جیت اور کمٹمنٹ کا جذبہ اور چمک دیکھ رہی ہوں، یہ چمک صرف ان چہروں پر رہتی ہے جو اپنی قیادت سے وابستہ ہیں اور اپنے نصب العین سے پیچھے نہیں ہٹتے۔

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 7 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 2 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 3 گھنٹے قبل
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 6 گھنٹے قبل

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 7 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 5 گھنٹے قبل