Advertisement
پاکستان

طالبان کے ساتھ سی پیک میں شمولیت پر بات ہوئی، منصور احمد خان

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد بھی سی پیک میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 28th 2021, 3:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
طالبان کے ساتھ سی پیک میں شمولیت پر بات ہوئی، منصور احمد خان

کابل : افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیرمنصور احمد خان نے طالبان کے ساتھ سی پیک پروجیکٹ میں شامل ہونے کی بات کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سی پیک پروجیکٹ نہ صرف افغانستان، پاکستان بلکہ جنوبی اور وسطی ایشیا کو بھی ملاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا معاملہ بعد میں آئے گا۔ پاکستان عالمی برادری کا حصہ ہے۔ منصور احمد خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے۔افغانستان میں امن و استحکام کی مضبوطی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

سفیر نے کہا کہ پاکستان، چین اور روس کے نمائندوں نے طالبان حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں سیکورٹی اورمعاشی ترقی کے موضوع سرفہرست تھے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کے مرکزی بینک کے بیرون ملک اثاثے کو منجمد کرنے سے ملک کی معیشت پر بہت برا اثر پڑا ہے، امریکی ڈالروں میں لین دین نہیں ہو پا رہا جس سے تجارت پر بھی اثر پڑا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان عالمی برادری کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ پابندیوں میں نرمی لائی جا سکے۔

خیال رہے چند روز قبل طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد بھی سی پیک میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے بعد اول ترجیح تجارت کا فروغ ہے

Advertisement
محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال

  • 12 گھنٹے قبل
رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ

  • 11 گھنٹے قبل
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں،  علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج

میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج

  • 12 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا

  • 12 گھنٹے قبل
لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ

  • ایک گھنٹہ قبل
مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا

  • 2 گھنٹے قبل
جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا

  • 13 گھنٹے قبل
پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ

  • 12 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان

  • ایک گھنٹہ قبل
 سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ

 سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ

  • 11 گھنٹے قبل
فیفا کلب ورلڈ کپ  فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement