جوازات کے ٹوئٹر پرایک شخص نے دریافت کیا ’ مملکت سے باہر گئے ہوئے غیر ملکی کا اقامہ تجدید ہوسکتا ہے‘؟


ریاض : سعودی محکمہ پاسپورٹ ’جوازات‘ کا اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع کے حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی ڈیٹا بیس سینٹر اور جوازات کے تعاون سے تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع پرعمل جاری ہے تاہم باری آنے پر ہرایک کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی جائے گی اس بارے میں کسی سرکاری ادارے یا جوازات سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ـ
جوازات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مملکت میں رہنے والے غیر ملکیوں اور وزٹ ویزے پر مملکت آنے والوں کے رہائشی وقانونی معاملات کے بارے میں دریافت کیے جانے والے استفسارات کے جوابات دیے جاتے ہیں تاکہ تارکین کی درست اور بہتر انداز میں رہنمائی ہو سکےـ
ٹوئٹر اکاونٹ پر اقامہ اور خروج وعودہ کے قوانین کے حوالے سے مختلف نوعیت کے سوالات کیے جارہے ہیں جن میں بیشتر سوالات اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں خود کار توسیع کے حوالے سے ہیں۔ اس بارے میں جوازات کا کہنا ہے کہ شاہی احکامات کے بعد تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مرحلہ وار توسیع کی جارہی ہےـ
جوازات کے ٹوئٹر پرایک شخص نے دریافت کیا ’ مملکت سے باہر گئے ہوئے غیر ملکی کا اقامہ تجدید ہوسکتا ہے‘؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات کا کہنا تھا کہ مملکت سے باہر گئے ہوئے غیر ملکیوں کے اقامہ کی تجدید ممکن ہے اس بارے میں کارکن کے اقامہ کی تجدید آجر کے ’مقیم پورٹل ‘ کے ذریعے کی جاسکتی ہےـ
بیرون مملکت گئے ہوئے غیر ملکی کارکن کے اقامے کی تجدید کرانے کے لیے آجر اپنے مقیم پورٹل پرتجید کی کمانڈ دینے سے قبل مقررہ فیس ادا کرے اس کے بعد مقیم کے ذریعے تجدید کی کمانڈ دی جائےـ
واضح رہے ایسے افراد جو پاکستان سمیت ان ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سے مسافروں کے براہ راست آنے پرپابندی عائد ہے ان کے لیے خصوصی رعایت پرعمل کیا جارہا ہے جس کے ذریعے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع کی جارہی ہے تاہم اس کے لیے جلد بازی نہ کریں اور باری کا انتظار کریں ـ
ایک اور شخص نے کورونا ویکسین کے حوالے سے دریافت کیا ’ سعودی عرب میں ایسٹرا زنیکا ویکسین کی پہلی خوراک لی دوسری خوراک اپنے ملک میں لی، کیا براہ راست مملکت آیا جاسکتا ہے؟‘
اس حوالے سے جوازات کا کہنا تھا کہ پابندی والے ممالک سے مسافروں کے مملکت آنے کے لیے لازمی ہے کہ انہوں نے مملکت سے جانے سے قبل کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہوئی ہوں اور توکلنا پران کا سٹیٹس ’امیون ‘ ہوـ
ایسے افراد براہ راست مملکت آسکتے ہیں تاہم انہیں چاہئے کہ وہ مملکت آمد سے 70 گھنٹے قبل ’قدوم پورٹل ‘ پرخود کو رجسٹرکرائیں تاکہ امیگریشن کی کارروائی جلد مکمل کی جاسکے ـ
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 2 days ago
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 2 days ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- a day ago

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 3 days ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 3 days ago
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 3 days ago
رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
- 2 days ago
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 2 days ago
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 2 days ago
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 2 days ago

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 3 days ago


