آج انتقام کی حوس میں ملکی معاملات کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے:شاہد خاقان عباسی
لاہور:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایسٹ ریکوری یونٹ نے آج تک کیا کام کیا ہےجو آدمی ڈیڑھ سال کہتا رہا میری وجہ سے کارروائی ہو رہی ہے وہ آج کہہ رہا ہے میرا تعلق نہیں۔


تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراآئےروزجھوٹ بولتےہیں، جو بات کروں گادستاویزی ثبوت کی بنیاد پر کروں گا،11دسمبر2019کو ایسٹ ریکوری یونٹ کی طرف سے خط لکھاگیا،خط میں کہا گیا کہ منی لانڈرنگ کے شواہدہیں، خط حکومت پاکستان کے لیٹر پیڈ پر لکھا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کو پتہ نہیں ہماراوزیراعظم اور کابینہ جھوٹ پر اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے،جب ریاست خط لکھتی ہے تو اس کوسنجیدہ لیا جاتا ہے، حکومت پاکستان کے خط پر برطانوی کرائم ایجنسی نے شہباز خاندان کے اکاؤنٹس کی تفتیش کے لیے عدالت سے رجوع کیا،حکومت جھوٹ کےذریعے3سال سےاپوزیشن کو دبانےکی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تفتیش کے دوران اکاؤنٹ فریز کر دیے گئے، برطانوی ایجنسی نے 3ممالک میں تمام ریکارڈکی چھان بین کی،برطانیہ،پاکستان اور یو اے ای میں اکاؤنٹس کی تفتیش کی گئی،انکوائری میں دیکھاگیا کہ کیا کوئی جرم سرزد کیا گیا ہے، انکوائری 20 ماہ تک جاری رہی،یہ فیصلہ جج ارشد ملک کو بلیک میل کر کہ نہیں ہوئے۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شہباز خاندان کی اجازت سے اکاؤنٹ فریز کیے گئے اور تفتیش میں مکمل تعاون کیا گیا، کرائم ایجنسی نے دستاویز میں لکھا انکوائری میں پاکستان کی مکمل حمایت حاصل ہے، ڈی جی نیب برطانیہ جاکر نیشنل کرائم ایجنسی کے لوگوں سے ملتے تھے،ایف آئی اےکے لوگوں کی ملاقاتوں کےشواہد بھی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 20 ماہ کی تفتیش کے بعد ثابت ہوا کوئی جرم ثابت نہیں ہوتا، ملک میں جو الٹی سیدھیں باتیں کرتے رہیں لیکن دوسری ریاست سے ذمہداری سے بات کرنی پڑتی ہے،آج وزیراعظم ملک کی بے عزتی کا باعث بن رہےہیں، یہ انتقام میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں ان کو ریاست کی کوئی پروا نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ جھوٹے الزامات دوسرے ممالک کو دیتے ہیں،جس مقدمے میں منی لانڈرنگ کا ذکر کیا برطانیہ کی ایجنسی نے کہ دیا کہ تین ممالک میں کوئی منی لانڈرنگ کے شواہد نہیں ملے، اس کے بعد پاکستان میں کیسز کی کیا حیثیت ہے،جعلی ثبوت دوسری ریاست کو دینے والے کہہ رہے ہیں میڈیا جعلی نیوز چلا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 3سال میں کرپشن کاکوئی ثبوت ملا، پی ٹی آئی حکومت کی ہزاروں ارب کی کرپشن کے ثبوت ہیں، ملک کی بدنصیبی ہے آج ملک کا نام بدنام کیا جا رہاہےاپوزیشن کو دبانے کیلئےحکومتی مشینری استعمال کی جا رہی ہے، آج چیئرمین نیب میں غیرت ہے تو یہ کہہ دیں ہم سے غلطی ہو گئی ہے۔

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 days ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 days ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- a day ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 14 hours ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 days ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 14 hours ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 days ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- a day ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- a day ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 3 days ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 14 hours ago


