وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کی ملاقات،وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت روزگار کی فراہمی کیلئے چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعت کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت کرونا کے باوجود بڑے پیمانے کی صنعت میں خاطر خواہ ترقی خوش آئند ہے،صنعتوں کی اپنی پوری استعداد پر چلنے سے ملک میں روزگار کے مواقع پیداہورہے ہیں۔
ملاقات میں وزیر اعظم کو ملکی صنعتی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ہے اسکے علاوہ کراچی میں 1500 ایکڑ پر محیط صنعتی زون کی تعمیر پر پیش رفت اور ایس ایم ای پالیسی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ہے ۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے بھی ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں آزاد کشمیر ترقیاتی پیکیج اور پانچ سالہ ترقیاتی پلان پر گفتگوکی گئی ہے،ترقیاتی پیکیج میں سیاحتی انفراسٹرکچر، بنیادی صحت و تعلیم اورایل او سی کے قریب مقیم آبادی کیلئے منصوبے شامل ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے انفراسٹرکچر کی بہتری کے اقدامات اٹھا رہی ہے ،وادی میں سیاحت کے فروغ سے معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔
وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کی صحت اورتعلیم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 5 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- ایک دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 4 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا جارہا ہے
- 3 گھنٹے قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- ایک دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- ایک دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- ایک دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- ایک دن قبل

