این سی او سی نے 8 شہروں میں پابندیاں نرم کا اعلان کردیا۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ انسدادِ کورونا ویکسینیشن بڑھ جانے پر آٹھ اضلاع میں پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ جن 8 شہروں میں عائد کورونا ایس او پیز میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، میرپور، مظفرآباد، گلگت اور اسکردو شامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان ڈور اجتماعات میں 300 اور آؤٹ دور میں ایک ہزار افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی، ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے ہفتے میں سات دن ریسٹورنٹس اور مزارات کھلے ہونگے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیا گیا، دنیا سمجھ چکی ہے اس وبا سے نکلنے کا طریقہ ویکسی نیشن ہے، بندشوں کا فیصلہ وبا کا پھیلاؤ دیکھ کر کیا جاتا ہے، یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن کی بنیاد پر بندشیں لگیں گی، جن شہروں میں ویکسینیشن کی شرح کم ہے وہاں زیادہ پابندیاں عائد ہوں گی، جو شہری ویکسینیشن نہیں کروا رہے ان پرسخت پابندیاں عائد ہوں گی۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 52افراد انتقال کر گئے جبکہ 1ہزار 560کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد27ہزار690ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ43ہزار385 تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد48ہزار506ہوگئی جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناکے 48ہزار836ٹیسٹ کئےگئے ۔
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 4 دن قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 4 دن قبل

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 4 دن قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 17 گھنٹے قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 17 گھنٹے قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 17 گھنٹے قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 17 گھنٹے قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 3 دن قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 4 دن قبل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 11 گھنٹے قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 4 دن قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 16 گھنٹے قبل


