دہلی وزارت ٹرانسپورٹ میں طبلے، بانسری اور ہارمونیم پر مختلف دھنوں کا جائزہ لیا جارہا ہے جو ایمبولینس سائرن کی جگہ لےگی۔


سڑکوں پر تیزی سے دوڑتی ہوئی ایمبولینس اپنے آپ میں ایک انوکھی گاڑی ہے۔ ایمبولینس ایک جان بچانے والی گاڑی ہے جو مریضوں کو اسپتال پہنچانے کا کام کرتی ہے۔ دنیا بھر میں ایمبولینس سائرن کی مخصوص آواز کا مقصد ارد گرد پیدل چلنے والوں اور گاڑیاں چلانے والوں کو ہنگامی صورتِ حال سے خبردار کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ راستہ چھوڑ دیں اور ایمبولینس کو گزرنے دیں۔
بھارت میں ایمبولینس سائرن کی مخصوص آواز کو روایتی بانسری اور طبلے کی موسیقی سے بدلنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے ۔ اس کی تصدیق گزشتہ دنوں نئی دہلی کے یونین روڈ ٹرانسپورٹ منسٹر،نتن گاڈکری نے اپنے ایک بیان میں کی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ایمبولینس سائرن کی چیختی چنگھاڑتی آواز سے لوگوں پر برا اثر پڑتا ہے اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔اس کے برعکس بانسری، طبلے اور ہارمونیم جیسے آلاتِ موسیقی پر روایتی دھنوں کی آواز، سننے والوں کو ایک خوشگوار احساس دیتی ہے۔
نتن گاڈکری کے مطابق، ان کی وزارت میں مختلف دھنوں کا جائزہ لیا جارہا ہے جو بہت جلد ایمبولینس سائرن کی جگہ لیں گی اور اس کا آغاز دارالحکومت نئی دہلی سے ہوگا۔
اس تبدیلی کے ممکنہ اثرات سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن یہ پہلو اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے کہ ایمبولینس کوئی عام گاڑی نہیں بلکہ یہ ہنگامی حالات میں مریضوں اور زخمیوں تک کم سے کم وقت میں طبّی امداد پہنچانے میں استعمال ہوتی ہے۔

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 20 hours ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 2 days ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 12 hours ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 21 hours ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 days ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago


