Advertisement
ٹیکنالوجی

پاور بینک، سینی ٹائزر اور فون کیسنگ ایک ساتھ

فی الحال یہ آئی فون کے لیے ہی تیار کیا گیا ہے۔ اس کی تعارفی قیمت 59 ڈالر رکھی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 29th 2021, 7:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاور بینک، سینی ٹائزر اور فون کیسنگ ایک ساتھ

نیویارک : سائنسدانوں  نے موبائل فون کی  ایک  ایسی اسمارٹ کیسنگ  بنالی ہے جس میں فون محفوظ رہتا ہے، کورونا سمیت دیگر جراثیم اور وائرس سے محفوظ رہتا ہے اور اس میں ایک چارجنگ بینک بھی موجود ہے۔

کراؤڈ فنڈنگ پر موجود یہ اہم ایجاد ڈیلاور، امریکہ کے نوعمر سائنسدانوں نے تیار کی ہے جو ابھی پیداواری مراحل تک پہنچ رہی ہے۔ دیکھنے میں یہ ایک عام سا فون کیس لگتا ہے لیکن اس کی بیرونی تہہ جراثیم کش مٹیریئل سے بنائی گئی ہے۔ اب اسے کھولیں تو اندر ایک جانب فون رکھا جاتا ہے اور دوسری جانب الٹراوائلٹ ایل ای ڈی روشنیاں ہیں جو فون کو جراثیم سے پاک کرسکتی ہیں۔

لائٹس کی پشت پر ایک طاقتور پاور بینک کا پورا سرکٹ موجود ہے۔  ہاتھوں میں رہنےکی وجہ سے اسمارٹ فون بہت آلودہ ہوجاتے ہیں۔ بعض ماہرین تو ان کا موازنہ بیت الخلا میں رکھے کموڈ کی سیٹ سے بھی کرتے ہیں۔ ایک تحقیق بتاتی ہے کہ اسمارٹ فون کی ایک مربع انچ سطح پر 25 ہزار سے زائد جراثیم موجود ہوسکتےہیں۔

 اس کیسنگ میں رکھ کر فون سے 99 فیصد جراثیم کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ ساتھ میں طاقتور بینک اضافی بیٹری کا کام کرتا ہے۔ تاہم فی الحال یہ آئی فون کے لیے ہی تیار کیا گیا ہے۔ اس کی تعارفی قیمت 59 ڈالر رکھی گئی ہے۔

Advertisement