متحدہ عرب امارات نے 5 سال کا ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا جاری کرنا شروع کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق اماراتی امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ 5 سال کے ملٹی پل انٹری ویزے کے لیے درخواستیں لینا شروع کر دی ہیں، ملٹی پل انٹری ویزا تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو جاری کیا جائے گا۔ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کی فیس 650 درہم یعنی تقریبا 30 ہزار پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے، ویزے کے اجرا کے لیے ایک لاکھ 32 ہزار پاکستانی روپے کے اخراجات بھی ہوں گے، پاکستانی قومیت رکھنے والوں کو اماراتی ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزہ تقریباً 1 لاکھ 62 ہزار روپے میں ملے گا۔
ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کے تحت 90 روز تک متحدہ عرب امارات میں قیام کیا جا سکے گا اور اس میں 90 روز کی مزید توسیع بھی کی جا سکے گی۔
متحدہ عرب امارات کا پانچ سال کا سیاحتی ویزا سیلف اسپانسرڈ شپ کی بنیاد پر جاری ہو گا، ملٹی پل انٹری ویزے کے لیے میڈیکل انشورنس لازمی شرط ہے۔ ملٹی پل ویزے کے لیے درخواست گزار کو گزشتہ 6 ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ بھی جمع کروانا ہو گی، جس کے تحت درخواست گزار کے اکاؤنٹ میں کم سےکم 7 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ڈالر موجود ہونے چاہئیں ۔
متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کے لیے سیاحتی ویزوں کی مانگ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران 4 گنا بڑھ گئی ہے ، خاص طور پر ان لوگوں کی طرف سے جو دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی جانب سے دنیا بھر کے ملازمین کو متحدہ عرب امارات میں رہنے اور کام کرنے کے لیے ایک نیا ریموٹ ورک ویزے کا اجرا بھی کیا گیا ہے۔

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 12 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 20 hours ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 9 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 21 hours ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 12 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 9 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 16 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 9 hours ago






