Advertisement

یو اے ای کا بڑا اعلان ، 5 سال کے ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کا آغاز 

متحدہ عرب امارات نے 5 سال کا ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا جاری کرنا شروع کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 30th 2021, 3:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یو اے ای کا بڑا اعلان ، 5 سال کے ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کا آغاز 

تفصیلات کے مطابق  اماراتی امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ 5 سال کے ملٹی پل انٹری ویزے کے لیے درخواستیں لینا شروع کر دی ہیں، ملٹی پل انٹری ویزا تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو جاری کیا جائے گا۔ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کی فیس 650 درہم یعنی تقریبا 30 ہزار پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے، ویزے کے اجرا کے لیے ایک لاکھ 32 ہزار پاکستانی روپے کے اخراجات بھی ہوں گے،   پاکستانی قومیت رکھنے والوں کو اماراتی ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزہ تقریباً 1 لاکھ 62 ہزار روپے میں ملے گا۔

ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کے تحت 90 روز تک  متحدہ عرب امارات میں قیام کیا جا سکے گا اور اس میں 90 روز کی مزید توسیع بھی کی جا سکے گی۔

متحدہ عرب امارات کا پانچ سال کا سیاحتی ویزا سیلف اسپانسرڈ شپ کی بنیاد پر جاری ہو گا، ملٹی پل انٹری ویزے کے لیے میڈیکل انشورنس لازمی شرط ہے۔ ملٹی پل ویزے کے لیے درخواست گزار کو گزشتہ 6 ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ بھی  جمع کروانا ہو گی،  جس کے تحت درخواست گزار کے اکاؤنٹ میں کم سےکم 7 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ڈالر موجود ہونے چاہئیں ۔ 

متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کے لیے سیاحتی ویزوں کی مانگ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران 4 گنا بڑھ گئی ہے ، خاص طور پر ان لوگوں کی طرف سے جو دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی جانب سے دنیا بھر کے ملازمین کو متحدہ عرب امارات میں رہنے اور کام کرنے کے لیے ایک نیا ریموٹ ورک ویزے کا اجرا بھی کیا گیا ہے۔

Advertisement
جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا

  • 2 دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • 11 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

  • 20 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں  کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 2 دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • 8 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • 8 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • 8 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

  • 16 گھنٹے قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement