سندھ ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان، الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے اگلے دو سے تین روز کے دوران بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور طوفانی ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے ۔


محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ، محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ اس وقت ہوا کا ایک کم دباؤبھارت کے علاقے جنوبی گجرات میں موجود ہے اورامکان ہے کہ وہ شمال مغرب کی جانب حرکت کرے گا جس سے بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ پیدا ہو گا اور جمعہ کے روز سمندری طوفان کا امکان ہے۔اس موسمیاتی نظام کے زیر اثر آج سے ہفتہ کے روز تک تقریباً تمام سندھ میں شدید بارشوں اور طوفانی ہوائوں کا امکان ہے۔
اسی طرح آج سے اتوار تک بلوچستان کے اضلاع پنجگور،قلات،خضدار ،کیچ ،آواران ،لسبیلہ اور گوادر میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں۔شدید بارشوں کے نتیجے میں کراچی ،بدین ،ٹھٹھہ ، حیدر آباد،دادو ،میر پور خاص ، شہید بے نظیر آباد ،لسبیلہ،سومیانی ،او مارو ،پسنی ،گوادر ،تربت اور جیوانی میں سیلاب کا خطرہ ہے ۔کراچی میں محکمہ موسمیات کا سمندری طوفان کی پیشگی اطلاع کا مرکز صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے جو وقتاً فوقتاً طوفان کی تازہ صورتحال سے آگاہ رکھے گا۔
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 9 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 10 گھنٹے قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 17 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 9 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 21 گھنٹے قبل




