Advertisement

نیشنل ٹی20کپ میں آج مزید 2میچز کھیلیں جائیں گے 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری نیشنل ٹی20کپ میں (آج ) جمعرات کو مزید دو میچ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 30th 2021, 4:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیشنل ٹی20کپ میں آج مزید 2میچز کھیلیں جائیں گے 

تفصیلات کے مطابق پہلے میچ نادرن کا مقابلہ سنٹرل پنجاب سے ہوگا ،نادرن ٹیم کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ سنٹرل پنجاب کی ٹیم بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

دوسرا میچ خیبرپختونخوا اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔خیبر پختونخوا کی کمان محمد رضوان سنبھالیں گے جبکہ سندھ کی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بلوچستان، سندھ، ناردرن خیبر پختونخوا، سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں  گزشتہ روز   پہلے میچ میں سندھ نے  بلوچستان کو 77رنز سے شکست دی تھی  ، جبکہ دوسرے میچ میں  ناردرن نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹ سے شکست دی ۔ 

 

Advertisement
Advertisement