Advertisement
پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ،پٹرول کی فی لٹرقیمت میں 4 روپے کااضافہ ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 1st 2021, 4:15 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، پٹرول کی فی لٹرقیمت میں 4 روپے کااضافہ ہوگیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹرکا اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

مٹی کے تیل کی فی لٹرقیمت میں 7 روپے 5پیسے کااضافہ کردیا گیا ہے جبکہ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سےہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 127.30 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 122.4، مٹی کا تیل 99.31 اور لائٹ ڈیزل 99.51 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے 15 ستمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

 

Advertisement