Advertisement

سعودی عرب :گھریلو ملازمین پر عارضی پابندی کا فیصلہ

فلپائن میں سعودی سفارتخانے نے غیر مستند ریکروٹمنٹ کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے سے خبردار کیا  ہے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 1st 2021, 7:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب :گھریلو ملازمین پر عارضی پابندی کا فیصلہ

ریاض ؛ فلپائنی حکومت اپنے شہریوں کو بحیثیت گھریلو ملازمین سعودی عرب بھیجنے پر عارضی پابندی کا سوچ رہی ہے ۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مملکت میں گھریلو ملازمین کے ساتھ دھوکہ دہی کی شکایات منظر عام پر آنے کے بعد فلپائنی مملکت کے لیے اپنی لیبر روانہ کرنے کو وقتی طور پر معطل کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے ۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی سعودی شہریوں کے علاوہ خود فلپائنی لیبر کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا ہے جعلی اداروں نے ان کے ساتھ فراڈ کیا ہے ۔ 

فلپائنی اخبار کے دعویٰ ہے کہ متعلقہ ادارے سعودیوں اور فلپائنی لیبر کے درمیان جعلی معاہدے کرا کے دھوکہ دیتے ہیں جن کی وجہ سے فریقین کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ 

دوسری جانب موجودہ صورتحال کے تناظر میں فلپائن میں سعودی سفارتخانے نے غیر مستند ریکروٹمنٹ کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے سے خبردار کیا  ہے ۔ 

Advertisement