پاکستان اور ڈنمارک نے توانائی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ڈنمارک کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد کیا گیا، اس حوالے سے ڈینش وزیر خارجہ یپے کوفو اپنے وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ پہنچے، جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کی، مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی بدلتی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک کے ہم منصب یپے کوفو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک میں گرین پارٹنر شپ معاہدہ ہوا ہے، ڈنمارک کی جانب سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پاکستان کو سپورٹ کرنے پر مشکور ہیں۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ ڈنمارک کے ہم منصب سے افغانستان کی صورتحال پر بات ہوئی ہے، ڈنمارک کے ساتھ باہمی تعلقات اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان کو فیٹیف گرے لسٹ سے نکالنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ ڈنمارک نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے متاثر ہونے والا ملک ہے، ہم سب کے افغانستان میں مشترکہ مفادات ہیں، نہیں چاہتے کہ افغانستان میں دہشت گرد گروپ دوبارہ منظم ہوں ، افغانستان میں عورتوں اور بچوں کے حقوق کا دفاع کرنا ہوگا۔
ڈینش وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کی صورتحال پرتحفظات ہیں، مسئلہ کشمیر پر یورپی یونین سے رابطے میں ہیں ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی کانگریس میں پیش ہونے والے بل کے بارے میں آگاہ ہیں، پاکستان رابطہ کاری اور اپنے دفاع میں دلچسپی رکھتا ہے، کانگریس کو پاکستان کے کردار کوسمجھنا ہوگا،امریکا میں کئی لابیز ہیں ، اپنے مفادات کا تحفظ کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ انہیں امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سمجھنا ہوگا، افغانستان کے معاملے پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا مسئلے کا حل نہیں، وزیرخارجہ نے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کے تناظر میں، ڈینش ہم منصب کے ساتھ ٹریول ایڈوائزی پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔ ڈینش وزیر خارجہ نے ڈینش شہریوں کے کابل سے محفوظ انخلاء میں معاونت پرپاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 days ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 3 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 18 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago



