مرک 2021 کے آخر تک اس دوا کے ایک کروڑ کورسز تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جن میں سے 17 لاکھ امریکی حکومت کو فروخت کیے جائیں گے۔


واشنگٹن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کردہ کیپسول کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ ابتدائی نتیجے کے مطابق تیار کی جانے والی کیپسول نے کورونا کے مریضوں کے لیے موت کے خطرات 50 فیصد تک کم کیے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اگر اس کیپسول کی منظوری مل گئی تو یہ کووڈ 19 کے علاج کے لیے منہ کے ذریعے کھائی جانے والی دنیا کی پہلی اینٹی وائرل دوا ہوگی۔ اس ضمن میں امریکی کمپنی مرک اینڈ کو انکارپوریشن نے بتایا ہے کہ اس کی کووڈ 19 کے علاج کے لیے تجرباتی دوا مولنیوپیراویر کے استعمال سے مریض کے اسپتال میں داخل ہونے یا موت کے خطرے کو 50 فیصد تک کم کرتی ہے۔
کمپنی کی جانب سے اس تجرباتی دوا کے کلینکل ٹرائل کے عبوری نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ مرک اور اس کی شراکت دار کمپنی ریجبیک بیک بائیو تھراپیوٹیکس امریکہ میں اس دوا کے لیے ہنگامی استعمال کی منظوری جلد از جلد حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسی طرح دنیا بھر میں ریگولیٹری اداروں کے پاس بھی درخواستیں جمع کرائی جائیں گی۔ اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ مثبت نتائج کے باعث ٹرائل کے تیسرے مرحلے کو روک دیا گیا ہے۔ مرک کے چیف ایگزیکٹیو رابرٹ ڈیوس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہونے والی پیشرفت سے دنیا بھر میں کووڈ کی وبا کے حوالے سے جاری ڈائیلاگ میں تبدیلی آئے گی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرائل میں 775 مریضوں کو شامل کیا گیا تھا اور نتائج میں دریافت کیا گیا کہ پلیسبو گروپ میں آٹھ ہلاکتیں ہوئیں جب کہ دوا استعمال کرنے والے گروپ کا کوئی مریض ہلاک نہیں ہوا۔
ریج بیک کے سی ای او وینڈی ہولمین نے کہا ہے کہ کووڈ کے مریضوں کا اینٹی وائرل علاج گھر پرہی ہوسکے گا۔ مرک 2021 کے آخر تک اس دوا کے ایک کروڑ کورسز تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جن میں سے 17 لاکھ امریکی حکومت کو فروخت کیے جائیں گے۔
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- a day ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- a day ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 hours ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 5 hours ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 hours ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 7 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- a day ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 5 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- a day ago



