قطر نے 2007 میں شوریٰ کونسل کے انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم ووٹنگ ملتوی ہوتی رہی۔


دوحہ :قطر میں عام انتخابات آج ہورہے ہیں ، اور قطر کے ان انتخابات میں حصہ لینے کے لیے 284 امیدوار میدان میں ہیں ۔
قطر کی 25 لاکھ آبادی میں بیشتر غیر ملکی ہیں انہیں ووٹ دینے کا حق نہیں ہوگا ، صرف ایسے امیدواروں کو ہی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہے جن کا خاندان یا قبیلہ 1930 کی دہائی سے وہاں آباد ہے ۔
شوریٰ کونسل کی 30 نشستوں کے لیے 284 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں خواتین کی تعداد صرف 28 ہے۔ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد شام تک شوری کونسل کے لیے منتخب اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔
قطر کے شہروں میں مختلف مقامات پر پوسٹر دیکھے جاسکتے ہیں جن میں امیدواروں نے لوگوں سے اپنے حق میں ووٹ دینے کی اپیلیں کی ہیں۔ امیدواروں نے ٹاون ہال میٹنگیں بھی کیں اور ٹی وی پر اشتہارات بھی دیے۔ تاہم سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ چونکہ یہ پہلا الیکشن ہے اس لیے کسی حکومت کی تبدیلی یا کسی سیاسی پارٹی کے خلاف مہم دیکھنے کو نہیں ملی۔
قطری عوام اپنے پہلی شوری کونسل کے انتخابات کے لیے حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ خطہ خلیج کے بیشتر ملکوں میں شہنشایت کا نظام رائج ہے، قطر کے اس انتخاب کو ایک علامتی جمہوری قدم سمجھا جا رہا ہے۔ کیونکہ منتخب شوری کونسل کے پاس محدود اختیارات ہوں گے۔ ماضی میں شوریٰ کونسل کی تقرری امیر قطر خود کرتے تھے اور اس کے اختیارات صرف مشاورت تک محدود تھے۔
شوریٰ کو قوانین کی تجویز پیش کرنے، بجٹ منظور کرنے اور وزیروں کو واپس بلانے کی اجازت ہوگی۔ لیکن دنیا کے قدرتی گیس ایکسپورٹ کرنے والے سب سے بڑے ملک، قطر، کے امیر کو کسی بھی فیصلے پر ویٹو کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ قطر کے انتخابات خلیج میں جمہوریت کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے کیونکہ بیشتر ملکوں میں بادشاہت ہے اور کویت واحد ملک ہے جہاں ایک مکمل منتخب پارلیمان ہے۔
مبصرین کا یہ بھی خیال ہے کہ قطر نے شوریٰ کے انتخابات کا فیصلہ اس لیے بھی کیا ہے کیونکہ وہ اگلے برس فٹ بال عالمی کپ کی میزبانی کرے گا۔
یاد رہے کہ قطر نے سن 2007 میں شوریٰ کونسل کے انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم ووٹنگ ملتوی ہوتی رہی۔

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 5 hours ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- a day ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 7 hours ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- a day ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 9 hours ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 7 hours ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- a day ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 4 hours ago


