Advertisement

برطانیہ میں پیٹرول  بحران ، فوج میدان میں آگئی 

برطانیہ میں پیٹرول بحران  سے نمٹنے کے لیے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ آرمی ٹینکر ڈرائیورز پیر سے تعینات کیے جائیں  گے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 2nd 2021, 2:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
برطانیہ میں پیٹرول  بحران ،   فوج میدان میں آگئی 

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے پیٹرول کی ترسیل میں خلل ایک بحران کی صورت اختیار کر گیا ہے اور عوام کئی روز سے شدید مشکلات سے دوچار   ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق  برطانیہ میں پیٹرول بحران سے نمٹنے کیلئے پیرسے فوجی اہلکار پمپ تک پیٹرول کی ترسیل شروع کریں گے۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ  اس حوالے سے 200 اہلکار میدان میں اتریں گے، جن میں 100 ملٹری ٹینک ڈرائیورز بھی شامل ہیں ۔ جبکہ  300غیرملکی ٹرک ڈرائیورز کو بھی ہنگامی فوری ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آرمی ٹینکر ڈرائیورز جلد تعینات کیے جائیں گے تاکہ ملک میں جاری ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے پیٹرول کی قلت میں حکومت کو عارضی طور پر مدد فراہم کی جائے۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں لاری ڈرائیوروں کی کمی نے کچھ مہینوں میں سپر مارکیٹس سے لے کر فاسٹ فوڈ کے کاروبار کو بھی  بری طرح متاثر کیا ہے۔ ڈرائیور دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پیٹرول کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے اور لوگ پریشانی میں اپنی ضرورت سے زیادہ پیٹرول خرید رہے ہیں اور پیٹرول پمپوں پر میلوں لمبی قطاریں لگنے لگی ہیں۔

علاوہ ازیں  حکومت نے پٹرول کی قلت کو دور کرنے کےلیے نہ صرف پٹرولیم کمپنیوں کو مسابقتی قانون سے چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے  ، غیر ملکی ڈرائیوروں کیلئے  دسمبر تک  پرکشش معاوضوں پر 5 ہزار عارضی ویزے جاری کیے جائیں گے جبکہ پولٹری کی صنعت میں کام کرنے والوں کے لیے بھی پانچ ہزار پانچ سو ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔

برطانوی حکومت لاری ڈرائیوروں یا 'ایچ جی وی' لائنسنس رکھنے والے دس لاکھ ڈرائیوروں کو بھی خطوط ارسال کر رہی ہے تاکہ ان کو گاڑی چلانے  کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ اس کے علاوہ چار ہزار ایچ جی وی ڈرائیوروں کو ہنگامی بنیادوں پر تربیت دینے کا منصوبہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بریگزٹ یا یورپ یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد سال 2019 کی دوسری سہ ماہی اور 2021 کے دوران برطانیہ سے72ہزار  ڈرائیور واپس چلے گئے ہیں۔

Advertisement
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • a day ago
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • a day ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • a day ago
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • a day ago
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 5 hours ago
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 2 days ago
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 7 hours ago
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 2 days ago
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 9 hours ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 2 days ago
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 4 hours ago
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 7 hours ago
Advertisement