نالہ لائی منصوبہ مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرےگا، منصوبہ اسلام آباد اور راولپنڈی کو سیلاب سے بچائے گا، جی ٹی روڈ سے جوڑنے کیلئے مفید متبادل راستہ پیش کرے گا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نالہ لائی منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی،نالہ لائی منصوبہ مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرےگا، 200 ارب مالیت کا منصوبہ اسلام آباد اور راولپنڈی کو سیلاب سے بچائے گا، آئی جے پی روڈ کو جی ٹی روڈ سے جوڑنے کیلئے مفید متبادل راستہ پیش کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نالہ لائی ایکسپریس وے پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں شیخ رشید اور چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شرکت کی۔وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ منصوبہ آئی جے پی روڈ کو جی ٹی روڈ سے جوڑنے کیلئے مفید متبادل راستہ پیش کرے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 200 ارب سے زائد مالیت کا منصو بہ اسلام آباد اور راولپنڈی کو سیلاب سے بچائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو اپناتے ہوئے اس منصوبے کو جلد مکمل کریں، یہ منصوبہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا کرے گا۔
مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک اور اچھی خبر ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانچ کردیا ہے، اقدام سے ریونیو بڑھانے اور معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے میں مدد ملے گی، ایسے تمام اقدامات مئوثر اور شفاف گورننس کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقدام سے ریونیو بڑھانے میں مدد ملے گی،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے معیشت کو ڈیجیٹل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے مالی سال 22۔2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1211 ارب کےطے شدہ ہدف کی بجائے کامیابی سے 1395 ارب روپے جمع کرنے پر میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران ہونے والی آمدن میں یہ 38 فیصد نمو کی علامت ہے۔

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 10 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل
