جی این این سوشل

کھیل

دو کی بجائے ایک کپ چائے پئیں،اے سی کم استعمال کریں: رمیز راجہ

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا پی سی بی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دو کی بجائے ایک کپ چائے پئیں، اے سی کم استعمال کریں،دفاتر سے جاتے ہوئے لائٹس بند کر کے جائیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دو کی بجائے ایک کپ چائے پئیں،اے سی کم استعمال کریں: رمیز راجہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ملازمین سے ملاقات کی ہے رمیز راجہ نے بورڈ ملازمین سے عمران خان انکلوژر میں خطاب کیا،اس موقع پر ڈائریکٹرز سے لیکر لوئر اسٹاف اور گراؤنڈ اسٹاف سمیت تمام ملازمین موجود تھے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے بورڈ ملازمین کو  فوری طور پر اخراجات کم کرنے کا حکم  دے دیا ۔

رمیز راجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے بتایا کہ انہوں نے پرائم منسٹر ہاؤس اور آفس کے اخراجات کیسے کم کیے، ہمیں بورڈ میں اخراجات کم کرنا ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا میرا فوکس صرف کرکٹ ہے، ہمیں کرکٹ کو اوپر لے کر جانا ہے کرکٹ کی بہتری کے لیے بہت کام کرنا ہے، گراس روٹ لیول کو بہتر کرنا ہے اور پچز کا معیار اچھا کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نمبر ون بنانا ہے، نمبر ون ٹیم نہیں ہو گی تو ہم سب کے رہنے کا کوئی جواز نہیں  ہے، رہنے کے لیے کام کرنا ہے۔

 

جرم

بھارتی فوج کی جارحیت جاری ، فائرنگ سے کشمیری جوان شہید

تفصیلات کے مطابق  تازہ کارروائیوں میں بھارتی فوج نے ایک نہتے کشمیری نوجوان کو شہیداور دو کو گرفتار کرلیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی فوج کی جارحیت جاری ، 
 فائرنگ سے کشمیری جوان شہید

کشمیر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے اضلاع  سامبا اور بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی انتہا کردی ۔ 

تفصیلات کے مطابق  تازہ کارروائیوں میں بھارتی فوج نے ایک نہتے کشمیری نوجوان کو شہیداور دو کو گرفتار کرلیا ہے۔

 نوجوان کو ضلع  سامبا کے قریب فوجی کارروائی کے دوران بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورسز نے شہید کیا۔

 ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے آراگام میں بھارتی پولیس نے تلاشی اور حراست کی کارروائی کے  کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ علاقے میں شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف لوگوں میں پائےجانے والے غم و غصے اور اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج اور حکومت کو اس معاملے پرآڑے ہاتھوں لینے پر بھارتی  حکام نے پونچھ اور راجوری اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادئ صحافت کا دن منایا جارہا ہے

اظہار کی آزادی جمہوریت کی بنیاد، شہری حقوق کاتحفظ اور معاشرے میں سچائی کی پکار ہے، صدر ، وزیراعظم کی جانب سے خراج تحسین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادئ صحافت کا دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، صدر اور وزیر اعظم نے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

 3 مئی کو دنیا بھر میں ہر سال آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجودہ صورتحال پر اعتماد کا اظہار کرنا اور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورتحال کی شکل کو پیش کرنا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اس دن کو منانے کا مقصد صحافتی فرائض کے دوران قتل، زخمی یا متاثر ہونے والے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں خراج عقیدت و تحسین پیش کرنا ہے۔

پاکستان میں بھی آج آزادی صحافت کا دن منانے کے لیے ریلیوں اور تقریبات کا انعقادکیا گیا ہے تاکہ اُن صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے جو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ میں شہید ہونےوالے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جبر سے لڑنا اور سچائی کو سامنے لانا ہی آزادی صحافت کے عالمی دن کا پیغام ہے، اظہار کی آزادی جمہوریت کی بنیاد، شہری حقوق کاتحفظ اور معاشرے میں سچائی کی پکار ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ آزاد پریس عالمی اہمیت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ جعلی خبریں اور توہمات دور کرنے کیلئے ناگزیر ہے، موسمیاتی تبدیلی، گرین ٹیکنالوجی اور گلوبل وارمنگ سمیت عالمی مسائل بارے آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ، وزیر اطلاعات

وزیراعظم نے سعودی وزراء اورمختلف مالیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ اعلی سطح کی بارہ ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان میں اقتصادی بحالی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی  وفد جلد  پاکستان کا دورہ کرے گا ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد : اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء اﷲ تارڑنے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کا سعودی عرب کا حالیہ دورہ کامیاب رہا ۔

 آج (جمعرات) کواسلام آباد میں وزیرقانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سعودی عرب سے اچھی خبریں موصول ہونے والی ہیں  ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے سعودی وزراء اورمختلف مالیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ اعلی سطح کی بارہ ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان میں اقتصادی بحالی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز کی گئی ، عطاء اﷲ تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم نے ایک ماہ کے اندر سعودی ولی عہد سے دو مرتبہ ملاقات کی۔

انہوں نے کہاکہ کاروباری افراد اورسرمایہ کاروں پر مشتمل سعودی اعلی وفد چند روز میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے جامع لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : 

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ وفاقی ریونیو بورڈ میں اصلاحات متعارف کرانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ پارلیمنٹ نے پہلی بار ٹیکس ٹربیونلز اور محصولات سے متعلق مقدمات کیلئے ایک قانون منظورکیا ہے جس سے ان مقدمات کو نمٹانے کا عمل تیز ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll