Advertisement
پاکستان

وزیراعظم  نے کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ 37 لاکھ گھرانوں کو 14سو ارب کے قرضے دیئے جائیں گے جبکہ  کاروبار کیلئے 5 لاکھ تک بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 4th 2021, 5:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم  نے کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کامیاب پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ تمام افرادکو خراج تحسین پیش کرتاہوں،ہمیں74سال پہلےیہ پروگرام شروع کرناچاہئےتھا، کامیاب پاکستان پروگرام پروزیرخزانہ کومبارکبادپیش کرتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ 74 سال قبل بڑی غلطی کی کہ ہم سمجھتے تھے کہ جب ہمارا ملک خوشحال ہوجائے، ہمارے پاس پیسہ آجائے پھر پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جائے۔ جہاں  امیروں کے جزیرے اور غریبوں کا سمندر ہو وہ ملک کامیاب نہیں ہوسکتا، ماضی میں غلط معاشی پالیسیاں اختیار کی گئیں، ریاست مدینہ کا ماڈل ہمارے لئے مشعل راہ ہے، مدینہ میں پہلے فلاحی ریاست قائم ہوئی پھر خوشحالی آئی، ریاست مدینہ دنیا کی تاریخ کا سب سے کامیاب ماڈل تھا۔

انہوں نے کہا کہ مہذب معاشرے میں احساس  اور انسانیت سے بڑھ کرکوئی شے نہیں ، چین نے نچلے طبقے کو اوپر اٹھایا، چینی صدرنے کہاکہ انہوں نے انتہائی غربت ختم کردی، چین نے نچلے طبقے کی ترقی کیلئےاقدامات کئےجس کےثمرات مجموعی ترقی کی صورت نکلے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پہلی بار ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا، یکساں نظام تعلیم کیخلاف آج کتنی آوازیں اٹھ رہی ہیں، یکساں نظام تعلیم کیلئے کبھی کسی نے کوشش نہیں کی، ملکی نظام ایسا تھا صرف اوپر والا طبقہ ہی مراعات حاصل کرسکتا تھا، معاشرےمیں عدم مساوات کسی بھی ریاست کے زوال کی علامت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شوکت خانم کینسراسپتال میں ہر سال غریب مریضوں کا9ارب روپے کامفت علاج ہوتاہے، دنیامیں تیل کی قیمت100فیصد بڑھی ،پاکستان میں صرف 22فیصداضافہ کیاگیا۔

قبل ازیں وزیر خزانہ شوکت ترین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں متوسط طبقے کی آمدن کیلئے کچھ نہیں کیا گیا، غریب صرف ترقی کے خواب ہی دیکھتا رہا، وزیراعظم نے کہا غریب کو با اختیار بنانے کیلئے کام ہونا چاہیے، معاشی ترقی کیلئے معاشی پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، موجودہ حکومت پائیدار ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، پہلی بار ترقی کے سفر میں نچلے طبقے کو ترجیح دی گئی۔

کامیاب پاکستان پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اس پروگرام کے تحت 14 سو ارب کے قرضے 37 لاکھ گھرانوں کو دیئے جائیں گے۔ کامیاب پاکستان پروگرام کے پانچ جزو ہیں۔ کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔  کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لئے پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔ سستا گھر سکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لئے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت میسر ہوگی۔ حکومت پاکستان کے کامیابی سے جاری سکالر شپ سکیم اور صحت انصاف کارڈ کو کامیاب پاکستان پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

Advertisement
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • ایک دن قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • 3 گھنٹے قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • ایک دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 3 دن قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • ایک دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 3 دن قبل
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • ایک دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • 8 گھنٹے قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • ایک دن قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement