اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت نے کہا ہے کہ جو سعودی بھی غیرملکی کو اپنے نام سے کاروبار کرانے میں ملوث پایا جائے گا اس پر سزاؤں کا اطلاق موثر بماضی ہوگا۔


جدہ : سعود ی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے انسداد کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سزاؤں کا نفاذ 25 فروری 2021 سے ہوا ہے ، اس پر سات ماہ سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت نے کہا ہے کہ جو سعودی بھی غیرملکی کو اپنے نام سے کاروبار کرانے میں ملوث پایا جائے گا اس پر سزاؤں کا اطلاق موثر بماضی ہوگا۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ تجارتی پردہ پوشی میں ملوث پایا جانے والا اصلاح حال کے نام سے دی جانے والی مہلت سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔ اس کا فائدہ اس شخص کو بھی نہیں ہوگا جسے پبلک پراسیکیوشن یا سپیشل کورٹ کے حوالے کر دیا گیا ہو۔ ملوث پائے جانے پر نئے قانون میں مقرر سزا دی جائے گی اس میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوگی۔
وزارت تجارت نے تاکید کی کہ تجارتی پردہ پوشی کے جرم میں ملوث افراد کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔ قانون میں مذکور انتہائی سزا دی جائے گی البتہ مقررہ سزاؤں سے وہ لوگ مستثنی ہوں گے جو اصلاح حال کی درخواست دے چکے ہوں۔ اصلاح حال کی مہلت 16 فروری 2022 کو ختم ہوگی۔
وزارت تجارت نے ہدایت کی ہے کہ جو سعودی کسی غیرملکی کو اپنے نام سے کاروبار کرا رہے ہوں یا جو غیر ملکی کسی سعودی کے نام سے کاروبار کررہے ہوں وہ پہلی فرصت میں مہلت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے غیر قانونی کاروبار کو قانون کے دائرے میں لے آئیں جو شخص بھی غیر قانونی کاروبار کو قانون کے دائرے میں لانے کی درخواست کرے گا اس پر کسی طرح کی کوئی سزا لاگو نہیں ہوگی۔
سعودی قانون کے بموجب جو غیرملکی سعودی کے نام سے اپنا کاروبار کرے گا یا جو سعودی اپنے نام سے کسی غیرملکی کو کاروبار کرائے گا اسے پانچ برس تک قید یا پچاس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی- دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جا سکتی ہیں- غیر قانونی تجارت والا سامان ضبط کر لیا جائے گا۔

پاکستان میں انٹر نیٹ سست روی کا شکار، بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی
- ایک گھنٹہ قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 14 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 منٹ قبل

روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر
- 3 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 15 گھنٹے قبل

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیئے
- 2 گھنٹے قبل