اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے زندگی کی 69 بہاریں دیکھ لیں ۔


وزیراعظم پاکستان عمران خان آج 69 ویں سالگرہ منارہے ہیں ، سوشل میڈیا پر معروف شخصیات ، اوروزیراعظم کے پرستاروں کی جانب سےسالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
عمران خان پانچ اکتوبر 1952 ء کو لاہورمیں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام اکرام اللہ خان نیازی اور والدہ کا نام شوکت خانم ہےاور وہ چار بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں۔ انہوں نے اپنی والدہ کی یاد میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال بھی قائم کیا ۔
عمران خان نے ابتدائی تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کا رخ کیا۔ تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بھی خود کو منوایا اور اٹھارہ سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی، 1982 سے 1992 کے درمیان کپتان کے فرائض بھی سر انجام دیے۔ بطور کرکٹر شہرت پانے والے عمران خان نے 1992 میں پاکستان کو پہلا اور واحد کرکٹ ورلڈ کپ جتوایا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔
3807 runs and 362 wickets in Tests ?
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 5, 2021
3709 runs and 182 wickets in ODIs ⚪️
Third leading wicket-taker for Pakistan in Tests ?
A match-winning all rounder ⭐
A @cricketworldcup winning captain ?
And our Prime Minister ??
Happy Birthday @ImranKhanPTI! pic.twitter.com/AJuhwir3yl
کرکٹ میں کامیاب اننگز کھیلنے کے بعد عمران خان نے سیاست کی دنیا میں قدم رکھا ، عمران خان نے 25 اپریل 1996 کو تحریک انصاف کی بنیاد رکھی اور 2002 میں میانوالی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
تحریک انصاف نے 2013 کے الیکشن میں خیبرپختونخوا میں اکثریت حاصل کی جبکہ 2018 کے انتخابات میں عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی۔ 17 اگست کو عمران خان آئندہ پانچ سال کے لیے پاکستان کے بائیسویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔
عمران خان نے تین شادیاں کیں اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ انہوں نے پہلی شادی 1995ء میں برطانوی شہری جمائما گولڈ اسمتھ سے کی جن سے ان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہوئے۔ 2004 میں ان کی طلاق ہوگئی۔پھر کپتان نے دوسری شادی 2015ء میں پاکستانی صحافی ریحام خان سے کی اور چند ماہ بعد اسی سال ان کی علیحدگی ہوگئی۔ ان کی تیسری شادی 2018ء میں بشریٰ بی بی سے ہوئی۔

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 20 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 3 دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 16 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل




