Advertisement
پاکستان

وزیرخارجہ کا کینیا کےہم منصب سے رابطہ ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال 

اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کینیا کے ساتھ کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ اقتصادی، تجارتی و دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 5th 2021, 6:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیرخارجہ کا کینیا کےہم منصب سے رابطہ ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال 

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے آج کینیا کے ہم منصب ریچل اومامو کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات، تجارتی و اقتصادی تعاون،افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کینیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، انگیج افریقہ پالیسی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کینیا کے ساتھ کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ اقتصادی، تجارتی و دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔

وزیر خارجہ نے ماہ اکتوبر کیلئے سکیورٹی کونسل کی صدارت کا منصب سنبھالنے پر کینیا کی وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قریبی ہمسایہ ہونے کے ناطے افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی و معاشی بحران پر گہری تشویش ہے،اگر افغانستان میں صورتحال مزید خراب ہوئی تو افغان مہاجرین کی یلغار سمیت بہت سے مضمرات سامنے آئیں گے،ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری افغانوں کو انسانی و معاشی معاونت کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

وزیر خارجہ نے کینین ہم منصب کونیروبی میں موجود، سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کی فوری معاونت کی درخواست کی ۔کینین وزیر خارجہ ریچل اومامو نے نیروبی میں سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کو جلد سعودی عرب بھجوانے کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

Advertisement
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 3 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 دن قبل
Advertisement