راولپنڈی : ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطا بق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کور کمانڈر کراچی تعینات، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر جنرل عاصم ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی، لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو پاک فوج کے ایجوڈنٹ جنرل تعینات کردیا گیا ۔
بحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کے ندیم احسن انجم کمانڈر 5 کور کے عہدے پر فرائض انجام دیتے رہے۔ انہیں نومبر 2020 میں کمانڈر 5 کور تعینات کیا گیا تھا۔ انہیں سنہ 2017 میں آئی جی ایف سی تعینات کیا گیا تھا۔
قبل ازیں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا تھا ۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کر دیا گیا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ مقرر کیا گیا تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 16 جون 2019 کو آئی ایس آئی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا ۔ انہیں اپریل 2019 کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملی تھی اور ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی سے قبل وہ جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید چکوال سے ہیں اور فوج میں پاس آوٹ ہونے کے بعد بلوچ رجمنٹ کا حصہ بنے۔ اس سے قبل وہ راولپنڈی میں ٹین کور کے چیف آف سٹاف، پنوں عاقل میں جنرل آفیسر کمانڈنگ اور آئی ایس آئی میں ڈی جی کاؤنٹر انٹیلیجنس (سی آئی) سیکشن بھی رہ چکے ہیں۔

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل





