Advertisement

سعودی عرب کو بھارت سے ملانے کے لیے آبی گزرگاہ بنانے پر غور

برسوں کی ناراضگی کے بعد صلح ہونے پرسعودی عرب نے 4 جنوری کو قطر کے ساتھ زمینی ، سمندری اور فضائی حدود کو کھولنے کا اعلان کیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 7th 2021, 3:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب کو بھارت سے ملانے کے لیے آبی گزرگاہ بنانے پر غور

ریاض : سعودی عرب اور خلیجی ممالک کو انڈیا سے ملانے کے لیے آبی گزرگاہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے جو یونان اور قبرص تک پھیلی ہوئی ہوگی۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق 12 سے 14 نومبر کے درمیان دبئی میں متعدد ممالک کے حکام آبی گزر گاہ  کے امکانات پرغور کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، خلیجی ممالک اور انڈیا سمیت متعدد مغربی ممالک مذکورہ آبی گزرگاہ کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔ یہ آبی گزرگاہ انڈیا کو سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے علاوہ بحیرہ روم کے ذریعہ مغربی ممالک سے جوڑ دے گی۔ اس آبی گزرگاہ سے خلیجی ممالک کو انڈیا، مغربی ایشیا اور یورپ سے مربوط کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ مذکورہ آبی گزرگاہ کی تجویز گزشتہ سال پیش کی گئی تھی  جس کے ابتدائی مرحلوں پر غور کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ برسوں کی ناراضگی کے بعد صلح ہونے پرسعودی عرب نے 4 جنوری کو قطر کے ساتھ زمینی ، سمندری اور فضائی حدود کو کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد رواں برس فروری کے مہینے میں سعودی عرب اور قطر میں تجارتی راستہ بھی کھول دیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان سمندری، زمینی اور فضائی رابطے بھی بحال ہو گئے ہیں ، قطر اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی اشیاء کے تبادلے کے لیے ایک اور بڑا اقدام اُٹھا لیا گیا ہے ، قطر میں کسٹم جنرل اتھارٹی کی زمینی راستوں کی انتظامیہ نے "ابو سمرہ" کی سرحدی گزر گاہ کے ذریعے قطر اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تبادلے کو کھولنے سے متعلق اقدامات اتوار کے روز شروع کر دیے۔

قطری سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس پیش رفت کا مقصد سامان اور تجارتی کھیپوں کی درآمد اور برآمد کا سلسلہ شروع کرنا ہے ، قطر کے حکام نے سعودی عرب میں "سلوی" کی سرحدی گزر گاہ سے قطر میں "ابو سمرہ" کی گزر گاہ تک آنے والے سامان کی نقل و حرکت کے حوالے سے کرونا وائرس ے متعلق احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر لاگو کی ہیں ، سعودی عرب سے سامان لانے والے ڈرائیوروں کے لیے مملکت کی وزارت صحت کا تصدیق شدہ سرٹفکیٹ لازم ہو گا جو یہ ثابت کرے کہ ان افراد کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹو ہے ، یہ سرٹیفکیٹ 72 گھنٹوں سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔

Advertisement
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 days ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • a day ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • a day ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • a day ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 3 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 days ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • a day ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 3 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 2 days ago
Advertisement