لاہور: وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ فوج نے چھیاسی ہزار لوگوں کی قربانیاں دیں ایک لاکھ زخمی ہیں، فوج جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔


وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرا میگا سنٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب وقار النسا یونیورسٹی اور نالہ لئی کا افتتاح جلد کریں گے، بلوچستان زلزلہ کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سول انتظامیہ کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پینڈورا پیپرز میں زمان پارک کو ملوث کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، پنڈورا پیپرز میں جتنے لوگوں کے نام شامل ہیں تحقیقات کے بعد ان کے خلاف ایکشن ہوگا۔ ویکسینیشن کو بدنام کیا جا رہا ہے، این سی او سی نے بہترین اقدامات کئے ہیں، ویکسین کو مشکوک کرکے دنیا میں بدنام کر رہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا مریم نواز فوج کے خلاف بیان دے رہی ہیں، فوج نے چھیاسی ہزار لوگوں کی قربانیاں دیں ایک لاکھ زخمی ہیں، فوج جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مریم ایسی زبان استعمال کرکے غیر ذمہ داری کا ثبوت دے رہی ہیں، افواج کے افسران کی ترقی، تعیناتی اور ٹرانسفر معمول کا کام ہے، فوج کے خلاف بول کر ہم کسی کا کام کر رہے ہیں، ساری فوج نے زبردست تحمل کا مظاہرہ کیا جو ان کی قومی ذمہ داری ہے۔برطانیہ میں پٹرول پر فوج کو کال کیا گیا، امریکہ اور بھارت میں ضرورت پڑنے پر فوج بلائی گئی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دوسال بعد جب الیکشن ہوں گے تو نئے اتحاد دیکھ رہا ہوں۔عمران خان کا ساتھی ہوں اس کے ساتھ رہوں گا، نواز شریف کی ٹرین نکل چکی ہے، جب شہباز شریف کی بات بننے لگتی ہے مریم اس پر جھاڑو پھیر دیتی ہیں۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 20 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 20 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 21 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل





