Advertisement
پاکستان

این سی او سی کی تمام تعلیمی اداروں کو 11 اکتوبر سے  معمول کی کلاسیں شروع کرنے کی اجازت

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) نے تمام تعلیمی اداروں کو 11 اکتوبر سے  معمول کی کلاسیں شروع کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 7th 2021, 10:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
این سی او سی کی تمام تعلیمی اداروں کو 11 اکتوبر سے  معمول کی کلاسیں شروع کرنے کی اجازت

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، این سی او سی نے  تمام تعلیمی اداروں کو پیر 11 اکتوبر سے معمول کی کلاسیں شروع کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمرنے کہا ہے کہ  تمام تعلیمی اداروں کو پیر 11 اکتوبر سے معمول کی کلاسیں شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ فیصلہ بیماری کے پھیلاؤ کی کم سطح اور سکول ویکسینیشن پروگرام کے آغاز کی بنیاد پر  آج کے این سی او سی اجلاس میں کیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں کورونا وائرس کی  چوتھی  لہر کے دوران  گزشتہ چوبیس گھنٹے  میں  کورونا کے ایک ہزار453 نئے کیسز سامنے  آئے  اور 46اموات کی تصدیق ہوئی۔ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد28ہزار032ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ55ہزار321تک پہنچ گئی ہے۔  این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد44ہزار 395 ہوگئی  ۔ 

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 12 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 10 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 10 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک گھنٹہ قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement