اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن روتے ہوئے بچوں کا اجتماع ہے،جن کا کام صرف رونا ہے۔


تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس پر تحریک انصاف کی پوری جماعت متفق ہے، جو بھی اصلاحات لے آئیں اپوزیشن کا کام ہے کہ وہ اس پر شور مچائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پوری کرکٹ برادری پاکستان کے موقف کی حمایت کر رہی ہے، میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی رائے عامہ اور سابق عالمی کرکٹرز کا شکر گزار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ عشرہ رحمت العالمین کے حوالے سے پارٹی سطح پر انتظامات پر بات کی گئی ہے وزیراعظم 3 ربیع الاول کو سیرت کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس روز ہر ضلع میں پارٹی سطح پر سیرت کانفرنس کروائی جائیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرشبلی فرازکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 22 سال شفافیت اوراحتساب کیلئے جدوجہد کی ہے،ہمارامقصدصاف اورشفاف انتخابات کویقینی بناناہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن والےبھی اپنےٹیکنیکل لوگوں کو بھیجیں، یقینی بنائیں گےکہ ای وی ایم میں کوئی خرابی نہ ہو، ہم چاہتےہیں کہ انتخابی سسٹم میں ٹیکنالوجی کااستعمال ہو۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 18 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 16 گھنٹے قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 19 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل





