این سی او سی کی تمام تعلیمی اداروں کو 11 اکتوبر سے معمول کی کلاسیں شروع کرنے کی اجازت
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) نے تمام تعلیمی اداروں کو 11 اکتوبر سے معمول کی کلاسیں شروع کرنے کی اجازت دیدی ہے۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، این سی او سی نے تمام تعلیمی اداروں کو پیر 11 اکتوبر سے معمول کی کلاسیں شروع کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمرنے کہا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کو پیر 11 اکتوبر سے معمول کی کلاسیں شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ فیصلہ بیماری کے پھیلاؤ کی کم سطح اور سکول ویکسینیشن پروگرام کے آغاز کی بنیاد پر آج کے این سی او سی اجلاس میں کیا گیا۔
Based on the reduced level of disease spread and the launch of the school vaccination program, it has been decided in today's NCOC meeting to allow all educational institutions to start normal classes from Monday the 11th of October.
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 7, 2021
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار453 نئے کیسز سامنے آئے اور 46اموات کی تصدیق ہوئی۔ملک میں اموات کی مجموعی تعداد28ہزار032ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ55ہزار321تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد44ہزار 395 ہوگئی ۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 19 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 17 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 17 گھنٹے قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 20 گھنٹے قبل





