روسی طیارہ تاتارستان کے شہر میں گرکرتبادہ ہوگیا ہے۔جہاز میں 22 لوگ سوار تھے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت ایمرجنسی نے بتایا کہ پیراشوٹ جمپرز کے ایک گروپ کو لے جانے والا طیارہ اتوار کی صبح روسی علاقے تاتارستان میں ٹیک آف کے بعد گر کر تباہ ہوگیا ، جس میں 16 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں ۔
علاقائی گورنر نے بتایا کہ 70 میٹر کی بلندی پر ، پائلٹوں نے اطلاع دی کہ ان کا بائیں انجن فیل ہو گیا ہے اور مینزیلنسک شہر کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی ہے ۔
طیارے میں 20 پیراشوٹسٹ اور عملے کے دو ارکان سوار تھے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ چھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ ماہ روسی اے این -26 طیارہ کریش کرگیا تھا، طیارےمیں 6مسافر سوار تھے۔ چین اور روس کے سرحد پر واقع روسی شہر خباروسک قریب طیارہ گرکرتباہ ہوا تھا۔
ہنگامی صورتحال کی وزارت نے بتایا کہ روس کا اے این 26 فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ جس میں چھ افراد سوار تھے ، مشرق بعید مشرقی شہر خبربسک کے قریب بدھ کو لاپتہ ہو گیا تھا۔
خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں اے این 26 طیارہ جزیرہ نما مشرقی کامچٹکا کے اوپر پرواز کر رہا تھا جس میں 28 افراد سوار تھے اور وہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، جہاز میں سوار تمام 28 افرادہلاک ہوگئے تھے۔

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 9 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 12 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 11 گھنٹے قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 12 گھنٹے قبل

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 6 گھنٹے قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 10 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 12 گھنٹے قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 9 گھنٹے قبل