دبئی:آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئےانعامی رقم کا اعلان آئی سی سی 2021مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فاتحین کو 1.6 ملین ڈالر کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا جبکہ رنر اپ کو 800000ڈالر ملے گا۔

.jpg&w=3840&q=75)
تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں میں ہرایک کو 400000ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔
مجموعی طور پر ، ٹورنامنٹ کے لیے 5.6 ملین ڈالر کی رقم مختص کی جائے گی جس میں تمام 16 شریک ٹیمیں شریک ہوں گی۔
آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے کے دوران ہر جیت پر بونس کی رقم بھی دی جائےگی۔ سپر 12 مرحلے کے دوران تمام 30 میچوں کے دوران جیتنے والی ٹیم 40000ڈالر کی رقم لے جائے گی۔ جس کی کل رقم 1,200,000 ڈالررکھی گئی ہے۔
سپر 12 مرحلے میں ناک آؤٹ ہونے والی ٹیموں میں ہر ایک کو 70000ڈالر سے نوازا جائے گا ، جس کی کل رقم560000 ڈالر ہے۔
راؤنڈ 1 میں شرکت کرنے والی آٹھ ٹیمیں بنگلہ دیش ، آئرلینڈ ، نمیبیا ، ہالینڈ ، عمان ، پاپوا نیو گنی ، سکاٹ لینڈ اور سری لنکا ہیں۔ دریں اثنا ، افغانستان ، آسٹریلیا ، انگلینڈ ، بھارت ، نیوزی لینڈ ، پاکستان ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے کے لیے آٹھ ٹیمیں ہیں۔
ٹورنامنٹ کے 2021 ایڈیشن کی انعامی رقم کے علاوہ ، آئی سی سی نے مشروبات کے وقفے کا بھی اعلان کیا جو ہر میچ کے دوران ہوگا۔ وقفے کا دورانیہ 2 منٹ 30 سیکنڈ کا ہوگا جوہرآدھی اننگز کے دوران لیا جا سکےگا۔
یاد رہے کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا آغاز 17 اکتوبر سےعمان اور متحدہ عرب عمارات میں ہو رہا ہے ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 7 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 8 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 13 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 13 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago






