اسلام آباد:ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ایچ ایٹ قبرستان میں تدفین کردی گئی۔


تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ایچ ایٹ قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے، محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کردی گئی تھی، جنازے میں وفاقی وزرا سمیت اعلی فوجی حکام نے شرکت کی۔ڈاکٹر عبد القدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک تھی۔نماز جنازہ پروفیسر ڈاکٹر احمد الغزالی نے پڑھائی ۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر قدیر کے اہل خانہ نے ایچ، ایٹ، قبرستان میں تدفین کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے فیصل مسجد کے قریب بھی قبر تیار کرلی تھی،تاہم حتمی فیصلہ کیا ہے کے تدفین ایچ ایٹ قبرستان میں ہوگی۔
قبل ازیں تمام سروسز چیفس، وزیر اعظم اور صدر پاکستان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا تھا۔
خیال رہے کہ ایٹمی سائنسدان عبد القدیر خان رضائے الہی سے انتقا ل کر گئے تھے۔طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصے سے علیل تھے ،اسپتال ذرائع کے مطابق ان کا انتقال صبح 7 بجے ہوا۔
ڈاکٹر عبد القدیر خان:
پاکستانی سائسندان، پاکستانی ایٹم بم کے خالق ہندوستان کے شہر بھوپال میں ایک اردو بولنے والے پشتون گھرانے میں پیدا ہوئے۔ عبد القدیر خان پندرہ برس یورپ میں رہنے کے دوران مغربی برلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی، ہالینڈ کی یونیورسٹی آف ڈیلفٹ اور بیلجیئم کی یونیورسٹی آف لیوؤن میں پڑھنے کے بعد 1976ء میں واپس پاکستان لوٹ آئے۔
عبد القدیر خان نے ہالینڈ سے ماسٹرز آف سائنس جبکہ بیلجیئم سے ڈاکٹریٹ آف انجینئری کی اسناد حاصل کرنے کے بعد 31 مئی 1976ء میں ذوالفقار علی بھٹو کی دعوت پر "انجینئری ریسرچ لیبارٹریز" کے پاکستانی ایٹمی پروگرام میں حصہ لیا۔ بعد ازاں اس ادارے کا نام صدر پاکستان جنرل محمد ضیاء الحق نے یکم مئی 1981ء کو تبدیل کرکے ’ ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز‘ رکھ دیا۔ یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے نومبر 2000ء میں ککسٹ نامی درسگاہ کی بنیاد رکھی۔
جدید روایتی میزائل کا معائنہ کرتے ہوئے عبد القدیرخان پر ہالینڈ کی حکومت نے غلطی سے اہم معلومات چرانے کے الزام میں مقدمہ دائر کیا لیکن ہالینڈ، بیلجیئم، برطانیہ اور جرمنی کے پروفیسروں نے جب ان الزامات کا جائزہ لیا تو انہوں نے عبد القدیر خان کو بری کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ جن معلومات کو چرانے کی بنا پر مقدمہ داخل کیا گیا ہے وہ عام کتابوں میں موجود ہیں ـ جس کے بعد ہالینڈ کی عدالت عالیہ نے ان کو باعزت بری کردیا۔
عبد القدیرخان وہ مایہ ناز سائنس دان ہیں جنہوں نے آٹھ سال کے انتہائی قلیل عرصہ میں انتھک محنت و لگن کی ساتھ ایٹمی پلانٹ نصب کرکے دنیا کے نامور نوبل انعام یافتہ سائنس دانوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

امت مسلمہ کو مشترکہ دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان
- 3 گھنٹے قبل

ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ و تعلیم کے لیے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

مٹی کا تیل 3 روپے 15 پیسے مہنگا، نئی قیمت 179.96 روپے فی لیٹر
- 2 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کشمور و شکارپور کے کچے علاقے زیر آب
- 2 گھنٹے قبل

وکیل ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کے لیے ریفرنس دائر
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ایک اور یورپی نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: قومی ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور
- 2 گھنٹے قبل