لاہور: این سی او سی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح1.60فیصدرہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 720نئے کیسز سامنے آئے اور 17اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناکے44ہزار831ٹیسٹ کئےگئے ہیں ، گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح1.60فیصدرہی جبکہ پاکستان میں کوروناکے1958مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ37ہزار 793ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار 842افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65ہزار486ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 7 ہزار 529افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 76ہزار774ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5683افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 33ہزار120کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 352مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 6ہزار 445جبکہ اموات کی تعداد937تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 10ہزار369فراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ186افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد34ہزار397ہوچکی ہے جبکہ 740افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 1440فرادکوروناسےصحت یاب ہوچکے، ملک بھر میں اب تک12لاکھ 9ہزار878مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- 15 منٹ قبل

مستونگ،دہشت گردوں کاتحصیل دفتر پر حملہ، فائرنگ میں ایک لڑکا شہید
- 2 گھنٹے قبل

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- 32 منٹ قبل

اسلام آباد پولیس کی کارروائی دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں ملوث2 ملزمان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 2 گھنٹے قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- 19 منٹ قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

نئے مالی سال کے پہلے روز ہی سونا مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- 36 منٹ قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- 7 منٹ قبل

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- 23 منٹ قبل