سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ میچز کھیلے گی اور آخر میں گروپ 1 اور گروپ 2 کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔


ابوظہبی : انٹرنیشنل کرکٹ ( آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں آج ورلڈ چیمپئن انگلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز آمنے سامنے ہیں۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف 55 رنز بناسکی ۔ کرس گیل نے ویسٹ انڈیز کی جانب سےسب سے زیادہ 13 رنزسکور کیے ۔
ویسٹ انڈیز کے لینڈی سیمنز نے تین رنز بنائے ، ایوین لوئس نے صرف 5 رنز سکور کیے ، کرس گیل کچھ دیر کے لیے وکٹ پر کھڑے ہوئے اور انہوں نے 13 بالوں پر 13 رنز بنائے ۔
شیرمون ہیٹمیئر نے 9 بالوں پر 9 رنز ہی بنائے ، جبکہ ڈیوائن براوو 5 گیندوں پر 5 رنز بنا سکے ، اینڈر رسل اور میک کاؤ کوئی رن نہ بنا سکے ۔
سوائے کرس گیل کے کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ 2021 میں یہ سب سے کم سکور ہے ۔
انگلینڈ کی ٹیم میں کرس ووکس کو شامل کیا گیا ہے۔ دبئی میں ہونے والے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے جنہیں دنیا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا کنگ مانتی ہے ،وہ اس فارمیٹ کے پہلے سنچری میکر بھی ہیں۔ کرس گیل کی عمر 42 سال ہے لیکن ان کی پاور ہٹنگ آج بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے ۔
دوسری جانب کرکٹ کا عالمی چیمپئن انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ کپ بھی جیتنا چاہتا ہے اور ایسا ممکن ہو بھی سکتا ہے کیونکہ اس کی ٹیم میں شامل ہیں ایک سے بڑھ کر ایک کھلاڑی اور انہی میں شامل ہیں جوز بٹلر جنہیں ویسٹ انڈیز کو جلد قابو کرنا ہوگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔
خیال رہے کہ سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ میچز کھیلے گی اور آخر میں گروپ 1 اور گروپ 2 کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 8 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 9 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 9 گھنٹے قبل



