Advertisement

بابر اعظم کی تکنیک میں کوہلی سے بہتر کھلاڑی ہیں ، انضمام الحق

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ بابر کی رنز کے لیے بھوک اس کو دوسروں سے بہتر بناتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 24th 2021, 2:00 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بابر اعظم کی تکنیک   میں کوہلی سے بہتر کھلاڑی ہیں ، انضمام الحق

ممبئ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی تکنیک ویرات کوہلی سے بہت بہتر ہے ۔ رنز باننے کی جو بھوک بابر میں دکھائی دیتی ہے وہ کسی اور میں نہیں ہے ۔ 

ومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی دونوں عظیم پلیئرز ہیں، لیکن جس طرح بابر بیٹنگ کر رہا ہے، مجھے لگتا ہے وہ سارے ریکارڈ توڑ دےگا۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی نے اپنے ملک کے لیے بہت پرفارمنس دی ہے، تاہم بابر نے جتنی کرکٹ کھیلی ہے اس کے حساب سے اس کا کوہلی سے ریکارڈ بہتر ہے، بابر کو ابھی اپنے کیریئر کی اونچائی کو چھونا ہے،  بابر کا بہترین کھیل اب بھی سامنے آنا باقی ہے۔

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ بابر کی رنز کے لیے بھوک اس کو دوسروں سے بہتر بناتی ہے، میں نے کسی اور بیٹسمین میں رنز کی اتنی بھوک نہیں دیکھی، ویرات میں جارح  مزاجی بہت زیادہ ہے، اگر تکنیک کا موازنہ کروں تو بابر کی تکنیک ،کوہلی سے بہتر لگتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیٹسمینوں کی زندگی تیس سال کی عمر کے بعد شروع ہوتی ہے، پاک بھارت میچ میں کوہلی پر زیادہ پریشر ہوگا، بابر پر بھی دباؤ ہوگا،کوہلی پر اضافی پریشر اس لیے ہے کہ یہ اس کا بطور کپتان آخری ٹورنامنٹ ہے۔

Advertisement
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • ایک دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • ایک دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 دن قبل
Advertisement