ریاض : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانےکیلئے پاکستان پرعزم ہے، پاکستان ہمیشہ اپنے مخلص دوستوں کو یاد رکھتا ہے۔


وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سعودی عرب انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان اچھے ہمسائے کے طور پر آگے بڑھ سکتے ہیں، کشمیریوں کو حق ملے تو پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی مسئلہ نہ رہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کامعاملہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے تو ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مناسب وقت نہیں ہے میچ پر بات کرنے کا، کل رات پاکستان نے بھارت کو میچ میں بری طرح پچھاڑ دیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات دوستانہ اور تاریخی ہیں، سعودی عرب اور پاکستان مشکل وقت کے دوست ہیں۔ سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانےکیلئے پاکستان پرعزم ہے، پاکستان ہمیشہ اپنے مخلص دوستوں کو یاد رکھتا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 60کی دہائی میں پاکستان ایشیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا، قومی ایئرلائن پی آئی اے اس وقت کی بہترین ایئر لائن تھی، پاکستان کی اکثریتی آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع ہیں۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 13 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 18 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 12 گھنٹے قبل







