انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتی فوجی کشمیر میں مررہے ہیں اور ان کے قتل کی وجہ پڑوسی ملک سے آنے والے دہشت گرد ہیں۔
نئی دہلی : آل انڈیا اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کے مطابق انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ میچ نہیں کھیلنا چاہیے۔
اسدالدین اویسی نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے واضح طور پرکہا تھا کہ پاکستان سے میچ نہ کھیلا جائے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتی فوجی کشمیر میں مررہے ہیں اور ان کے قتل کی وجہ پڑوسی ملک سے آنے والے دہشت گرد ہیں۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان کرکٹر محمد شامی کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم پر اسدالدین اویسی کا کہنا تھا کہ یہ سب ظاہر کرتا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت، فرقہ پرستی اور بنیاد پرستی میں کتنا اضافہ ہوچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 11 کھلاڑی ہوتے ہیں لیکن ان میں صرف ایک مسلمان کھلاڑی کو نشانہ بنانا تشویش ناک اور افسوس کی بات ہے۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سے ہارنے کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے مسلمان کرکٹر محمد شامی کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم شروع کردی۔
ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت کی شکست کا سارا ملبہ فاسٹ بولر محمد شامی پر ڈالا جارہا ہے اور پاک بھارت میچ کے اختتام پر محمد شامی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گالیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
محمد شامی کو انتہا پسندوں کی جانب سے برے القابات کہے گئے، کسی نے انہیں پاکستانی جاسوس کہا تو کسی نے پاکستان کے ساتھ مفت کھیلنے کا مشورہ د
مسلسل چوتھے روز سو نے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ،نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 2 گھنٹے قبل
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ کو رجسٹرڈ کر دیا
- 4 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 5 خوارجی دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
کوئٹہ کوئلہ کان میں دھماکہ، جاں بحق ہونے والے4 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں
- ایک گھنٹہ قبل
نیویارک کی اپیل کورٹ کا نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کی سزا روکنے سے انکار
- 4 گھنٹے قبل
بی جے پی کی انتہا پسندی عروج پر،مودی سرکار نے ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں نماز پڑھنا جرم بنادیا
- 4 گھنٹے قبل
لکی مروت :جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 4 گھنٹے قبل
ہش منی کیس، امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دے دیا
- 34 منٹ قبل
چمن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا، دو افراد زخمی
- 3 گھنٹے قبل
پنجاب ریونیو اتھارٹی کاسنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کے دائرہ کار میں مزید توسیع کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل
محمد آصف نےتیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
- 2 گھنٹے قبل
190 ملین پاوّنڈ ریفرنس کیس ،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سمیت کل 35 گواہان کے بیان قلمبند
- 3 گھنٹے قبل