کابل :غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ پہلی مرتبہ منظر عام پرآگئے ہیں۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ پہلی مرتبہ منظر عام پرآگئے ہیں، طالبان حکام نے ا اعلان کیا کہ ان کے سپریم لیڈر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے قندھار میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کیا،جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھےاس کی کوئی تصویر یا ویڈیو سامنے نہیں آئی تاہم طالبان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے آڈیو ریکارڈنگ شیئر کی گئی ہے۔
دوسری جانب ذبیح اللہ مجاہد نے افغان وفد کی عنقریب پاکستان آمد سے متعلق کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت جاری ہے، تاہم بارڈر پر کچھ مسائل ہیں جنہیں حل کیا جارہا ہے۔طالبان حکومت تسلیم نہ کرنےکےعالمی نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ملا ہبت اللہ اخوندزادہ دوہزار سولہ سے اسلامی تحریک کے روحانی سربراہ ہیں لیکن اگست میں طالبان کے افغانستان میں اقتدار پر کنٹرول کے بعد بھی وہ کہیں نظر نہیں آئے تھے۔
ان کے منظر عام پر نہ آنے کی وجہ سے ان کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں اور یہاں تک کہ ان کی موت کی افواہیں بھی پھیلیں۔افغان طالبان کی جانب سے ہیت اللہ اخونزادہ کی اب تک صرف ایک تصویر نشر کی گئی ہے۔

ٹی ایل پی رہنما سعد رضوی کے گھر سے 14 کروڑ سے زائد کی رقم اور زیورات برآمد
- 13 گھنٹے قبل

غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، جنگ بندی کے باوجود امداد پر پابندی برقرار
- 13 گھنٹے قبل

گورنر خیبرپختونخوا نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے پر آمادگی ظاہر کر دی
- 17 گھنٹے قبل

افغان قیادت مسائل کا پُرامن حل چاہتی ہے، جنگ نہیں: مولانا فضل الرحمٰن
- 17 گھنٹے قبل

ڈھاکا: گارمنٹ فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آتشزدگی ، 16 افراد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی احتجاج پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کی فہرستیں تیار، حکومت کا کریک ڈاؤن شروع
- 16 گھنٹے قبل
ملک بھر میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
سوشل میڈیا کا ایک گھنٹہ استعمال بچوں کی تعلیمی قابلیت متاثر کر سکتا ہے، تحقیق
- 13 گھنٹے قبل

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں کا مثبت رویہ
- 13 گھنٹے قبل

فیفا غزہ میں فٹبال سہولیات کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گا، صدر جیانی انفنتینو
- 13 گھنٹے قبل

ملالہ یوسفزئی کا انکشاف: ویڈ نشے کے استعمال سے طالبان حملہ یاد آگیا
- 13 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی کی کابینہ پر مشاورت، نئے اور پرانے چہروں کی واپسی متوقع
- 13 گھنٹے قبل