اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔


دبئی : بھارتی ٹیم اہم ترین میچ میں مشکلات کا شکار ہوگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اہم ترین میچ میں بھارتی ٹیم اپنی چار قیمتی وکٹیں گنوا چکی ہے ۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ویرات کوہلی ہیں ۔
ویرات کوہلی 17 بالوں پر صرف 9 رنز بناسکے ۔ جبکہ کے ایل راہول 18 ، روہت شرما 14 اور اشان کشن صرف چار رنز بناسکے ۔
اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا شبنم پڑنے کے باعث پہلے باؤلنگ کافیصلہ کیا ہے کوشش کریں گے کہ بھارت کو کم سے کم ہدف پر روکیں۔
ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ٹم سیفرٹ کی جگہ فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیتتے تو باؤلنگ ہی کرتے ،ہمیں گزشتہ میچ سے زیادہ رنز سکور کرنے ہونگے۔لڑکوں نے اچھی پریکٹس کی ہے،
کوشش کریں گے کہ اچھا میچ ہو اور اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔بھارتی ٹیم نے سوریا کمار یادیو کی جگہ اشن کشن اور بھونیشور کمار کی جگہ شردل ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
واضح رہے کہ جو ٹیم یہ میچ جیتے گی اس کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن رہیں جبکہ ہارنے والی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 39 منٹ قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 7 گھنٹے قبل








