جی این این سوشل

پاکستان

این سی او سی کی یکم  نومبر سے لگائی گئی سفری پابندیوں میں تبدیلیاں

اسلام آباد: این سی او سی  نے  یکم  نومبر سے لگائی گئی سفری پابندیوں میں تبدیلیاں کردیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

این سی او سی کی یکم  نومبر سے لگائی گئی سفری پابندیوں میں تبدیلیاں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )  کا آج اہم اجلاس ہوا، این سی او سی نے    یکم نومبرسےلگائی گئی سفری پابندیوں میں تبدیلیاں کردیں ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں آنے والاایئر ٹریفک  10 نومبر سےپوری طرح فعال ہوگا،  کورونا کےزیادہ کیسزوالے5 ممالک سی کیٹیگری میں شامل ہیں،  آرمینیا، عراق، تھائی لینڈ،میکسیکو اوریوکرقائن سی کیٹیگری میں شامل ہیں ، سی کیٹیگری کے علاوہ دیگر ممالک سے آنیوالوں کے لئے ریپڈ ٹیسٹ ختم کر دیاگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے مطابق 5 نومبر سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دیدیا۔  6 ممالک کو کورونا کی شرح بڑھنے پر ہائی رسک کیٹیگری میں شامل کیا گیا، ممالک میں روس، ایران، ایتھوپیا، جرمنی اورافغانستان شامل ہیں ۔   افغانستان سے بذریعہ سڑک آنیوالوں کو 72 گھنٹے قرنطینہ، پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں کورونا وائرس کی  چوتھی  لہر کے دوران  ملک میں  مزید11 افراد  انتقال  کرگئے جبکہ 561 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ 

ملک میں کورونا سے  اموات کی تعداد 28ہزار 477 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 74578 تک جاپہنچے ہیں۔  ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران  43ہزار914 ٹیسٹ کئےگئے گئے ۔

علاقائی

کراچی ائیرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ ، 3 غیر ملکی جاں بحق، 10 افراد زخمی

دھماکےکی نوعیت کا تعین کرنے میں وقت لگے گا، ڈی آئی جی ایسٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی ائیرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ ، 3 غیر ملکی جاں بحق، 10 افراد زخمی

کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب زوردار دھماکے سے 3 غیر ملکی جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے ، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق کراچی میں ائیرپورٹ سگنل کے قریب زودار دھماکا ہوا جس کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

دھماکے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ اظفرمہیسر  نے کہا کہ دھماکےکی نوعیت کا تعین کرنے میں وقت لگے گا، دھماکےمیں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ دھماکےکے بعد آگ لگنےسے نقصان ہوا ہے، جب تک فارنزک رپورٹ نہیں آتی مقامی پولیس کوئی بیان نہیں دےگی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار  دھماکے کی جگہ پہنچ گئے، وہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اطلاعات ہیں دھماکا آئی ای ڈی ہے، دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں غیرملکی شہری سوار تھے، دھماکا غیرملکیوں کے گاڑی گزرنے کے بعد ہوا، اسے آئل ٹینکر دھماکا نہیں کہا جا سکتا، سی سی ٹی وی اور دیگر ذرائع سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کو فون کرکے ائیر پورٹ کی طرف آنے اور جانے والے راستے بحال رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے انکوائری کر کے رپورٹ دیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی آئی جی پولیس سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر سندھ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں اسرائیلی بربریت اور قتل و غارت کو ایک سال مکمل

اس سال کا ہر لمحہ فلسطینیوں کے لہو سے خوں رنگا رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اسرائیلی بربریت اور قتل و غارت کو ایک سال مکمل

غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ اسرائیلی جنگ کی صورت غزہ میں گزرنے والے اس سال کا ہر لمحہ فلسطینیوں کے لہو سے خوں رنگا رہا۔

غزہ جنگ نہتے اور زیر محاصرہ فلسطینیوں کے خلاف طویل ترین جنگ کا ریکارڈ بھی ہے اور اسرائیلی جنگی جرائم کی بدترین مثالوں کا حوالہ بھی، یہ جنگ نسل کشی کی جیتی جاگتی اور متحرک مثال بھی ہے اور غیر علانیہ عالمی جنگ کے پرانے اتحادیوں کی ایک نئی لام بندی بھی۔

غزہ کی پٹی دنیا کا سب سے زیادہ گنجان آباد علاقہ ہے۔ 365 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلی ساحلی پٹی 24 لاکھ افراد کا مسکن ہے، جہاں ایک مربع کلومیٹر رقبے میں ساڑھے پانچ ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔

ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز اور مردہ خانوں کے ریکارڈ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج 41 ہزار 495 فلسطینیوں کی جان لے چکی ہے جبکہ ملبے تلے دبے افراد کی تعداد کا تخمینہ بھی 10 ہزار سے 20 ہزار لگایا جاتا ہے۔

اسرائیل نے غزہ کی محدود جغرافیے کی حامل زیر محاصرہ گنجان آبادی پر جتنا بارود ایک سال کے دوران پھینکا، اس کی مثال دونوں عالمی جنگوں میں بھی نہیں ملتی ہے۔ اسرائیل غزہ کی چھوٹی سی پٹی پر اب تک 85 ہزار ٹن سے بھی زیادہ بارود بموں کی شکل میں زیر محاصرہ غزہ کے شہریوں پر برسا چکا ہے۔

صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ شہر میں 36 ہزار 276 سے زائد مکانات بمباری سے تباہ ہوئے جبکہ خان یونس میں 18 ہزار 890 گھر، دکانیں اور دیگر عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنیں۔

خان یونس پناہ گزین کیمپ میں 3836 فلسطینی گھروں اور عمارتوں کو بمباری سے مسمار کیا گیا۔

رفح شہر پر باضابطہ اسرائیلی حملہ رواں برس سات مئی کو کیا گیا تھا، جو اب ابھی جاری ہے۔

رفح میں تباہی اور بربادی کے لیے بمباری کے علاوہ ٹینکوں سے گولہ باری کر کے 13 ہزار 237 گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنایا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

پاکستان کیجانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف بھارتی ویمن ٹیم نے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پرپورا کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت 
 کی پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت ویمن نے پاکستان ویمن کو 6 وکٹ سے شکست دیدی۔


ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز نے بھارت کو جیت کےلیے 106 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کیجانب سے ندا ڈار 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
منبیہ علی17اور عروب شاہ نے ناقابل شکست 14رنز بنائے، بھارت کی ارون دھتی ریڈی نے3 وکٹیں لیں۔


پاکستان کیجانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف بھارتی ویمن ٹیم نے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پرپورا کرلیا، بھارتی بیٹر شفالی ورما نے 32 اور جمائمہ روڈریگز نے 23 رنز بنائے، سمریتی مندھانا7اور ریچہ گھوش صفر پر آوٹ ہوئیں۔


پاکستان کی فاطمہ ثنا نے2وکٹیں حاصل کیں، سعدیہ اقبال اور عمیمہ سہیل نے  ایک ایک وکٹ لی،بھارتی بولر اروندھتی ریڈی کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll