جی این این سوشل

کھیل

خاموشی توڑ دی ،، بھارتی کپتان کی ٹویٹ نے معمہ حل کردیا

کوہلی نے ٹوئٹ میں بھارتی جھنڈا لگایا اور ساتھ افغانستان سے جیتنے کی تصاویر بھی شئیر کیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خاموشی توڑ دی ،، بھارتی کپتان کی ٹویٹ نے معمہ حل کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

دبئی : بھارت کی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم آخر کار اپنے سے کہیں کمزور ٹیم افغانستان سے جیتنے میں کامیاب ہوگئی ۔ 

اس طرح بھارت نے ورلڈ کپ ٹی 20 میں اپنی پہلی جیت بھی درج کروا دی ۔ اور ساتھ ہی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی خاموشی بھی ٹوٹ گئی ہے ۔ 

بھارتی کپتان نے بھارتی ٹیم کی جیت میں آخر کار کئی دنوں سے خاموش اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرکے چاہنے والؤں کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے ۔ 

کوہلی نے ٹوئٹ میں بھارتی جھنڈا لگایا اور ساتھ افغانستان سے جیتنے کی تصاویر بھی شئیر کیں۔

واضح رہے کہ بھارتی کپتان نے پاکستان سے پہلے ہی میچ میں بدترین شکست کھانے کے بعد کوئی ٹویٹ نہیں کی تھی، ویرات کوہلی کی آخری ٹوئٹ 23 اکتوبر کو ہوئی جس کے بعد وہ غائب ہی ہو گئے۔

 

گزشتہ روز گروپ ٹو کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی ہ، افغانستان کی ٹیم بھارت کی جانب سے دیا گیا 211 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی۔

افغانستان کی جانب سے کریم جنت نے 42 جب کہ محمد نبی نے 35 رنز بنائے۔  بھارت کی جانب سے محمد شمی نے تین جب کہ ایشون نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس نے ملاقات

ملاقات میں لائیوسٹاک، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر صنعتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس نے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں لائیوسٹاک، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر صنعتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے اوکاڑہ میں سائلوز کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین دو طرفہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس انٹرایکشن بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ارجنٹائن کی میٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، لائیوسٹاک، کھیلوں کے سامان اور سرجیکل آلات کے شعبے میں ارجنٹائن سےتجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سکیورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے۔

ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس نے کہا کہ زراعت، فارماسیوٹیکل، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، لائیو سٹاک اوربائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں پنجاب کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجارت کے فروغ کیلئے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ اور بزنس ٹو بزنس کوآرڈی نیشن بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کریں گے، فوڈ سکیورٹی کے شعبے میں بھی پنجاب کو تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین کی بہنوں کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

عمران خان کی دونوں بہنوں کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین کی بہنوں  کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی بہنوں کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 105 ورکرز کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔

علیمہ خان، عظمیٰ خان، اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کو ڈیوٹی جج اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ دیگر 9 خواتین ورکرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور عدنان سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا جبکہ 9 خواتین ورکرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے ملتان میں شروع ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔

شان مسعود کپتان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم ،سعود شکیل پلئینگ الیون میں شامل ہیں، محمد رضوان، سلمان علی آغا ،عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے ملتان میں شروع ہوگا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم شان مسعود نے کہا کہ ہمیں فوکس کرنا ہے کس طرح انگلینڈ کی ٹیم کو قابو کرسکتے ہیں، انگلینڈ کی ٹیم کا اسٹائل معلوم ہے انہوں نے کس طرح کرکٹ کھیلنی ہے، انگلینڈ کیخلاف آخری سیریز میں جیت کے بہت قریب تھے۔

شان مسعود نے کہا کہ بین اسٹوکس دنیا کے ٹاپ آل راؤنڈر میں شمارہوتا ہے، انگلینڈ کی اسٹرینتھ ایک کھلاڑی سے کم نہیں ہوگی، ناتجربہ کار کھلاڑی دونوں ٹیموں میں ہیں۔ اسپنرز کی سلیکشن میں مستقل مزاجی دکھانا ہوتی ہے، فاسٹ بولرز کی انجری کے سبب روٹیشن کرنا پڑتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll