ریال میڈرڈ کے پاس گزشتہ برسوں کے دوران گول اسکور کرنے والے کچھ نمایاں کھلاڑی رہے ہیں۔ جن میں سب سے نمایاں کرسٹیانو رونالڈو ہیں۔


میلان : ریال میڈرڈ چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں 1,000 گول کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
ریال میڈرڈ نے تاریخ رقم کر دی۔ چیمپئنز لیگ میں ایک ہزار گول کرنے والی پہلی ٹیم بننے کااعزاز اپنے نام کر لیا۔بدھ کی شام سینٹیاگو برنابیو میں کریم بینزیما نے 14ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو شاختر ڈونیٹسک کے خلاف برتری دلائی۔ اور دوسرے ہاف میں ایک اور گول بھی کیا۔
فرانسیسی کھلاڑی کے گول نے ریال میڈرڈ کے لیے گول کرنے کا تاریخی کارنامہ بھی انجام دیا۔ جو 1,000 گول تک پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
جرمن جائنٹس بائرن میونخ 768 گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ریال کی حریف بارسلونا 655 گول کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔
ریال میڈرڈ کے پاس گزشتہ برسوں کے دوران گول اسکور کرنے والے کچھ نمایاں کھلاڑی رہے ہیں۔ جن میں سب سے نمایاں کرسٹیانو رونالڈو ہیں۔
رونالڈو میڈرڈ میں اپنے نو سیزن کے دوران ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے وا لے کھلاڑی بن چکے ہیں۔ جس میں ریال میڈرڈ کے لیے کیے گئے 105 گول بھی شامل ہیں۔
بینزیما کے اس میچ میں کیے گئے دو گول ان کے 74ویں اور 75ویں چیمپئنز لیگ گول تھے۔ جبکہ کلب لیجنڈ راؤل کے 66 گول ہو چکے ہیں۔
ریال میڈرڈ نے ریکارڈ 13 بار چیمپیئنز لیگ چیتی ہے جس میں 2015 اور 2018 کے درمیان لگاتار تین بار شامل ہیں۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 17 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل









