محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد وفاق کو تحریک لبیک کے ساتھ کالعدم کا نام ہٹانے کی سفارش کی جائے گی۔


لاہور : تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ہونےو الے معاہدے کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے ٹی ایل پی کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے ۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی درخواست کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ذیلی کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان نے ٹی ایل پی کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد وفاق کو تحریک لبیک کے ساتھ کالعدم کا نام ہٹانے کی سفارش کی جائے گی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر مملکت علی محمد خان کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے تحریک لبیک پاکستان کے معاملے پر مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علماء سے مذاکرات کیے تھے۔
دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی روشنی میں اب تک 2000 سے زائد ٹی ایل پی کارکنان کو رہا کیا جا چکا ہے جبکہ ٹی ایل پی نے مختلف شہروں میں جاری دھرنے ختم کر دیے ہیں۔
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 4 days ago

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 4 days ago

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
- 17 hours ago

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 6 days ago

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 17 hours ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 4 days ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 4 days ago

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
- 17 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 16 hours ago

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 4 days ago

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 6 days ago

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 17 hours ago




