جی این این سوشل

پاکستان

میں کرپشن کےخلاف لڑتا ہوں ،کسی سے ذاتی دشمنی نہیں،وزیر اعظم

اسلام آباد: وزی راعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جن پر کرپشن کیسز ہیں  ان سے ہاتھ نہیں ملاتا ،  اپوزیشن سے ہاتھ ملا لیا تو اس کا مطلب میں نے ان کو تسلیم کرلیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میں کرپشن کےخلاف لڑتا ہوں ،کسی سے ذاتی دشمنی نہیں،وزیر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب کہا کہ  دانشوروں اور اسکالرز کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتےہیں،  تاریخ پڑھیں توعالم کا بہت بڑا رتبہ تھا،  اسکالرز قوم کی رہنمائی  کرتےہیں، اسکالرز راستہ بھول جائیں تومعاشرے  کابہت بڑانقصان ہوتاہے،  اسکالرز قوم کے نظریے کا تحفظ کرتےہیں ،  آج پاکستان میں اسکالرز کی بہت ضرورت ہے، اسکالرزقوم کا قبلہ درست کرتےہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  افسوس ہوتا ہے کہ لوگوں کو اسلام کی صحیح تاریخ کا پتا نہیں،  جب قوم میں اچھے برے کی تمیز ختم ہوجائے تو وہ قوم مرجاتی ہے،  لوگوں سے اسلام کی تاریخ کا پوچھیں تو انہیں صرف جنگیں یاد ہوتی ہیں، افسوس ہوتا ہے کہ لوگوں کو آج تک اسلام کی تاریخ کا نہیں پتہ، نوجوانوں پر سوشل میڈیا کی یلغار ہے،  آج ایک بچے  کے موبائل  پر منفی اور مثبت موادموجودہوتا ہے۔

وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ  میں کرپشن کےخلاف لڑتا ہوں ،کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، ان دو خاندانوں سے لڑائی نہیں  بلکہ دوستیاں ہوتی تھیں، جن پر کرپشن کیسز ہیں  ان سے ہاتھ نہیں ملاتا ،  اپوزیشن سے ہاتھ ملا لیا تو اس کا مطلب میں نے ان کو تسلیم کرلیا،  لوگ کہتےہیں کہ اپوزیشن سے ہاتھ کیوں نہیں ملاتے،  کرپٹ آدمی سے ہاتھ ملانے کا مطلب  کرپشن کوتسلیم کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ   پاکستان میں جنسی جرائم بڑھنا شرمناک چیز ہے،  کرپشن کی وجہ سے ہمارا مورال بری طرح گرا ہے،  موبائل فون  کے چیلنج سے معاشرے  میں بہت بڑی تبدیلی آرہی ہے۔

پاکستان

جلسہ جلوس کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے،پی ٹی آئی کا طریقہ کار غلط ہے ، وزیر داخلہ

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا جارہا ہے، اس چیز کی اجازت نہیں دے سکتے کہ ہر چوتھے دن آپ اٹھیں اور خیبرپختونخوا سے اسلام آباد پر دھاوا بول دیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلسہ جلوس کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے،پی ٹی آئی کا طریقہ کار غلط ہے ، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کسی کی خواہش پر پورا ملک بند نہیں کر سکتے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد سمیت پولیس کے تمام جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، کل بھی ہم نے درخواست کی تھی کہ ابھی جلسے جلوس یا احتجاج نہ کریں، احتجاج کرنا ان کا حق ہے لیکن یہ طریقہ نہیں ہے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے بہترین کام کر رہے ہیں، اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ اپنا کام پورا کرے گی، جو لوگ بھی احتجاج کا سوچ رہے ہیں وہ ایک بار پھر غور کریں۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ جلوس کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے، جو یہ کر رہے ہیں یہ طریقہ کار غلط ہے، اجازت نہیں دے سکتے، شہریوں اور عوام سے تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں، ہمارے مہمان اس وقت پاکستان میں موجود ہیں، ہم نے ان کو یقین دلانا ہے کہ وہ محفوظ ملک میں ہیں، احتجاج کرنے والے ایک بار پھر سوچ لیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سوائے ایس پی کے یہاں کسی کے پاس گن نہیں ہے، یہاں جتنی فورس کھڑی ہے کسی ایک کے پاس بندوق نہیں ہے، لیکن احتجاج کے لیے آنے والوں کے پاس بندوقیں ہیں، خدارا ہوش کے ناخن لیں۔

انہوں نے کہا کہ سارے پاکستانی ہیں سب قابل احترام ہیں، احتجاج کرنے والوں کو سوچنا چاہیے وہ کس وقت پر کیا کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پہلے بطور پاکستانی سوچیں، خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اپنے صوبے میں جہاں مرضی احتجاج کریں۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا جارہا ہے، اس چیز کی اجازت نہیں دے سکتے کہ ہر چوتھے دن آپ اٹھیں اور خیبرپختونخوا سے اسلام آباد پر دھاوا بول دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی  کی بہنوں کو پولیس نے ڈی چوک سے گرفتار کر لیا

پولیس نے دونوں بہنوں کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی   کی بہنوں کو پولیس نے ڈی چوک سے گرفتار کر لیا

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کی بہنوں کو پولیس نے ڈی چوک سے گرفتار کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سےگرفتار کرلیا۔ پولیس علیمہ خان کو وین میں بٹھا کر لے گئی۔ پولیس نے دونوں بہنوں کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دارلحکومت میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے کہا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے ایام میں اسلام آباد میں مقامی تعطیل ہوگی اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دارلحکومت میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کے سلسلے میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کے لیے فوج کی تعیناتی آرٹیکل245 کےتحت کی گئی ہے اور 5 سے 17 اکتوبر تک دارالحکومت میں فوج تعینات رہے گی۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کو تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی کا عندیا دیا تھا ، انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 اکتوبر سے پاک فوج اور پیرا ملٹری فورسز کو تعینات کرنا ہے اور سکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے ایام میں اسلام آباد میں مقامی تعطیل ہوگی اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

انہوں نے تحریک انصاف سے دارالحکومت اور اس کے اطراف احتجاج موخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں کتنے سالوں کے بعد مملکت کے سربراہان آرہے ہیں لہٰذا ہم سب کو سمجھداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ عوام بھی پہلے پاکستان کے مفاد اور پھر پارٹی کا مفاد دیکھیں ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll