لاہور: جرمن سفیر برن ہارڈ سٹیفن نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی، جرمن سفیر برن ہارڈ نے حمزہ شہباز شریف کو کامیاب دورہ جنوبی پنجاب پر بھی مبارک باد پیش کی۔


تفصیلات کے مطابق جرمن سفیر برن ہارڈ سٹیفن کی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔جرمین سفیر برن ہارڈ سٹیفن نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا پاک جرمن تعلقات میں کلیدی کردار ہے، حمزہ شہباز ایک مضبوط شخصیت کے حامل سیاستدان کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ جرمن سفیر برن ہارڈ نے حمزہ شہباز شریف کو کامیاب دورہ جنوبی پنجاب پر بھی مبارک باد پیش کی۔
اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں جمہوری نظام اور سیاسی قیادت تشدد اور عدم برداشت کے سامنے ایک بند کی سی حیثیت رکھتا ہے، ملک کو اس وقت معاشی ، سیکورٹی ، خارجہ اور مشکل صورت حال کو سنبھالنے کا شدید بحران کا سامنا ہے، بدترین صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک جگہ مل بیٹھنے اور مکالمہ کرنے میں ہی ہے۔ حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں نیشنل ایکشن پلان پر کامیابی سے عملدرآمد ہونے کا بھی ذکر کیا۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ ن کا واحد سیاسی ایجنڈا ہے، اگلے انتخابات میں مینڈیٹ ملنے کےبعد بھی اسی پر کاربند رہیں گے، صاف شفاف انتخابات اور سیاسی مواقع ہی عوام کا جمہوریت پر یقین بحال کر سکتے ہیں، مسلم لیگ ن انتخابات کی تیاری کر رہی ہے اور اس ضمن میں اپنے ورکرز کو متحرک کرنا شروع کر دیا ، مسلم لیگ ن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت ہے ، تاریخی مہنگائی، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔

بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ
- 7 گھنٹے قبل

بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار
- 7 گھنٹے قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ
- 6 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ
- 8 گھنٹے قبل

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور
- 7 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا
- 6 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
- 9 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 10 گھنٹے قبل