جی این این سوشل

پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ 

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا ،  پیٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے ریلیف پیکج کے ایک دن بعد ہی عوام کو نیا جھٹکا دے دیا گیا ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔

رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82 پیسے ہوگئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے سے 116روپے 53 پیسے کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 16 اکتوبر 2021 ء کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے، پیٹرول میں 10 روپے 49 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں دس روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

وزیراعظم نے خبردار کیا تھا 

خیال رہے کہ بدھ کی شام قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا تھا کہ ملک میں پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھانی پڑیں گی۔ وزیراعظم عمران نے کہا ہے کہ تین سے چار ماہ کے دوران تیل کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا لیکن پاکستان میں تیل کی قیمت میں 33 فیصد اضافہ ہوا۔

 

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، 83 ہزار کا سنگ میل عبور

ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس پہلی بار 83 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،  83 ہزار کا سنگ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ہوئی ہے، جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 83 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار 83 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں 319 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 83 ہزار 41 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 754 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار 721 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

واضح رہےکہ کچھ دنوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے چیدہ چیدہ آئی ایم ایف سے معاہدہ، شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہونے لگی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 24 پیسے سستی ہوگئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 40 پیسے تک آگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر راشد خان رشتہ ازدواج میں منسلک

کرکٹر کی شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی جس میں محمد نبی سمیت افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر راشد خان رشتہ ازدواج میں منسلک

افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر راشد خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،

راشد خان کی شادی 3 اکتوبر کو افغان دارالحکومت کابل میں ہوئی، کرکٹر کی شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی جس میں محمد نبی سمیت افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Afghan Cricket Association ACA (@acauk1)

سابق افغان کپتان محمد نبی کی جانب سے راشد خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد بھی دی گئی ہے۔

دوسری جانب افغان کرکٹ ایسوسی ایشن کےایکس اکاؤنٹ سے راشد خان کے شاندار شادی ہال کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں،تصاویر میں  شادی ہال کے باہر اور اندر کے خوبصورت وینیو کو دیکھا جاسکتا ہے۔  

واضح رہے کہ راشد خان کی اہلیہ کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہر صورت وہاں پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور

جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں ہوگا ہم آگے جاتے جائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہر صورت وہاں پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہم آج ہر صورت وہاں پہنچیں گے جبکہ پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی 2 مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی

احتجاج کے لیے نکلتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں ہوگا ہم آگے جاتے جائیں گے، ہم واپس نہیں آئیں گے، سب کو کہتا ہوں ڈی چوک پہنچیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئین کے تحفظ کے لئے کوشش کرتے رہیں گے، حقیقی آزادی کے لئے سب نے نکلنا ہے، آئین کی بحالی اور حقیقی آزادی کے لئے کوشش جاری رکھیں گے۔ 

اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی 2 مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی، 

گنڈا پور نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر راہداری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواست گزار کو راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو سکے۔

بعدازاں عدالت نے وزیراعلی خیبرپختوںخوا علی امین گنڈاپور کو 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی اور درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll