ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔


تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی 20 کپ میں سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ۔ میچ کے بعد ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈی جے براوو نے اعلان کیا کہ اب کرکٹ سے الوداع کا وقت آ گیا ہے ، میرا 18 سال پر محیط کرکٹ کیریئر بہترین رہا، اس میں اُتار چڑھاؤ ضرور آئے تاہم اگر میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو میں اتنے عرصے تک کیریبین عوام کی نمائندگی کرنے کا بہت مشکور ہوں۔
ڈی جے براوو کا کہنا تھا کہ کپتان ڈیرن سیمی کی قیادت میں ہم نے دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتے ہیں ، ہمارے دور کے تمام کرکٹرز نے ہر جگہ اپنا نام بنایا جس پر مجھے فخر ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایسا بالکل بھی نہیں سوچا تھا، بطور کرکٹر ایسے ورلڈ کپ کی توقع نہیں تھی۔
خیال رہے کہ 38 سالہ براوو نے 90 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی ہے اور ایک ہزار245 رنز بنائے جبکہ 78 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ براوو 2012 اور 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے ۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے 4 میچز میں صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی اور ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، البتہ ویسٹ انڈیز نے اپنا آخری گروپ میچ آسٹریلیا کے خلاف 6 نومبر کو کھیلنا ہے جو کہ ڈیوائن براوو کا آخری میچ بھی ہوگا ۔
آئی سی سی کی جانب سے بھی ڈیوائن براوو کوخراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔
After an 18-year career for the #WestIndies, Dwayne Bravo has called time on his international career.
— ICC (@ICC) November 5, 2021
More ?https://t.co/0KQrDnD6Nf

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل









